اسلام آباد ہائیکورٹ کا زلفی بخاری کی جائیداد نیلامی روکنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بنچ نے زلفی بخاری کی جائیداد نیلامی کے نیب کے فیصلے کے خلاف بہن سکینہ بخاری کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جائیداد نیلامی کا عمل روکنے کا حکم دے دیا اور جائیداد نیلامی کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ نیلامی ہو گئی ہے؟ ابھی کیا سٹیٹس ہے؟ جس پر بابر اعوان ایڈووکیٹ نے بتایاکہ جی عمل جاری ہے لیکن ہمیں کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا، جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ کیا جائیداد کی تقسیم ہو چکی ہے؟ جس پر بابر اعوان ایڈووکیٹ نے بتایاکہ تقریبا21 سو کنال مشترکہ اراضی ہے جس کی تقسیم ابھی نہیں ہوئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جائیداد نیلامی
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ نے علیمہ خان کیخلاف انکوائری کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کیخلاف انکوائری کی تفصیلی رپورٹ اگلے ہفتے طلب کر لی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے علیمہ خان کی ایف آئی اے نوٹسز کیخلاف کیس کی سماعت کی، علیمہ خان کی جانب سے وکیل شاہینا شہاب الدین پیش ہوئیں۔سماعت کے آغاز پر جسٹس انعام امین منہاس نے استفسار کیا کہ تفصیلی رپورٹ جمع کرانی تھی کہاں ہے؟ جس پر ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ابھی انکوائری چل رہی ہے رپورٹ جمع کرانے سے متعلق نہیں بتایا گیا۔عدالت نے ہدایت کی کہ ایف آئی اے جو انکوائری کر رہی ہے اسکی تفصیلی رپورٹ جمع کرائیں۔بعدازاں عدالت نے علیمہ خان کے خلاف انکوائری کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔