امریکی حکومت کا شٹ ڈاﺅن جاری، NNSA کے 1400ملازمین کی جبری رخصت
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاس ویگاس: امریکا کے وفاقی ادارے نیشنل سکیورٹی ایڈمنسٹریشن (این این ایس اے) جو جوہری ہتھیاروں کو برقرار رکھنے اور جوہری سائنس کے فوجی استعمال کے ذریعے قومی سلامتی کی حفاظت کا ذمہ دار ہے کے تقریباً 1400 ملازمین کو جبری رخصت پر بھیجنے کے نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ جس کی وجہ وفاقی حکومت کا شٹ ڈاﺅن بتائی گئی ہے جو اَب تیسرے ہفتے کے قریب پہنچ چکا ہے۔
امریکی وزیر برائے توانائی کرس رائٹ نے نارتھ لاس ویگاس میں نیواڈا نیشنل سکیورٹی سائٹ پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پیر کوان ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے فنڈز ختم ہوگئے ہیں جو این این ایس اے کی 25 سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے۔ محکمہ توانائی این این ایس اے جس کا ذیلی ادارہ ہے، نے ایک بیان میں اس رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ا دارے میں ڈیوٹی پر موجود ملازمین کی تعداد 400 سے بھی کم رہ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر شٹ ڈاﺅن جاری رہا تو کنٹریکٹرز کو بھی ملازمت سے فارغ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این این ایس اے میں کام کرنے والے ملازمین اہم ہیں۔ ہمیں وفاقی حکومت کا شٹ ڈاﺅن جلد از جلد ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
رپورٹ کے مطابق کچھ ماہرین نے اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ ملازمین کی جبری رخصت جوہری مواد اور فضلہ کے تحفظات کو نقصان پہنچا سکتے ہیں جس سے ممکنہ طور پر عوامی تحفظ اور قومی سلامتی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ مالی سال کے اختتام پر بجٹ سے متجاوز اخراجات کے لیے امریکا کی وفاقی حکومت کو کانگریس سے منظوری لینا ہوتی ہے جو موجودہ حکومت نہیں لے سکی ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ریلویز کی نجکاری کسی قیمت پر قبول نہیں کریں گے ،شیخ محمد انور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) پاکستان ریلوے پریم یونین کے مرکزی صدر شیخ محمد انور نے کہا ہے کہ پاک ریلوے ایک حساس محکمہ ہے ریلویز کی نجکاری کسی قیمت پر قبول نہیں کریں گے، ریلوے مزدور محنت کش ملازمین متحد ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں مزدور احتجاجی ریلی اور پریم مزدور کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلوے ملازمین محنت کشوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر پریم یونین کے سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیو ، سکھر ڈویژنل صدر اختر علی عباسی، لوکو رننگ زونل صدر مسعود احمد مھر ،لوکو شیڈ روہڑی زونل صدر اسحاق بلو، سکھر ڈویژنل جنرل سیکرٹری سید عاشق شاہ اوروسیم احمد شیخ سمیت دیگر نے شرکت و خطاب کیا۔ قبل ازیں شیخ محمد انور اور دیگر قائدین کے پہنچنے پر ریلوے مزدوروں ملازمین نے ان کا شاندار استقبال کیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور سندھ ٹوپی اجرک کے تحائف پہنائے گئے۔ ریلوے پریم یونین کے صدر شیخ محمد انور نے کہا کہ ریلوے کا محنت کش مسائل سے دوچار ہے، دوران ملازمت اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید ملازمین کو مستقل نہیں کیا گیا جبکہ دیگر ملازمین عرصہ دراز سے فرائض پورے کر رہے ہیں لیکن ریگولر ہونے سے محروم ہیں۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ ریل کے مزدوروں کے مفادات اور مسائل پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔متعلقہ افسران کو مسائل حل کرنا ہوں گے۔