جتھہ ہتھیاروں کے ساتھ ہوگا تو ضرورت ایکشن ہوگا، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ کوئی بھی جتھہ ہتھیاروں کے ساتھ ہوگا تو اُس کے خلاف ضرور ایکشن ہوگا۔
محسن نقوی نے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد سے ملاقات کی، جس میں چیئرمین خالد مقبول صدیقی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، امین الحق اور فاروق ستار موجود تھے۔
ملاقات کے بعد گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پُرتشدد جتھے کو چندے سے مدد دینے والوں سے متعلق اگلےچند دنوں میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے، کسی بھی جتھے کو مسلح سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی کراچی میں معروف عالمِ دین اور سابق چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ مفتی منیب الرحمان کے ساتھ تفصیلی گفتگو ہوئی ہے، ہم سب مل کر بھنور سے نکل سکتے ہیں، کہیں بھی میری ضرورت ہوئی میں حاضر ہوں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ ڈاکوؤں کے معاملے کو صوبائی حکومت ہینڈل کررہی ہے، کسی بھی صوبے میں کوئی جتھہ ہتھیاروں کے ساتھ ہوگا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ سیز فائر ہوچکا ہے، اگر پھر خلاف ورزی ہوئی تو ان کو پتا ہے، ہمارا ردعمل کیا ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ کہا کہ
پڑھیں:
شہزاد اکبر، عادل راجہ کو حوالے کیا جائے، پاکستان نے متعلقہ کاغذات برطانیہ کو دیدیئے
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اہم ملاقات کی جس میں پاک۔برطانیہ تعلقات، سیکورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حکومت پاکستان کی طرف سے حوالگی کے کاغذات ان کے حوالے کیے اور دونوں افراد کو فوری طور پر پاکستان کے حوالے کرنے کے متعلق گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دونوں افراد پاکستان میں مطلوب ہیں اس لیے ان کو فوری طور پر پاکستان کے حوالے کیا جائے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پراپیگنڈہ کرنے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف ٹھوس شواہد فراہم کئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آزادی اظہار پر پورا یقین رکھتے ہیں لیکن فیک نیوز ہر ملک کے لئے مسلہ ہے۔ بیرون ملک بیٹھ کر ریاست اور اداروں کے خلاف بہتان اور ہرزہ سرائی کی کوئی ملک اجازت نہیں دے سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کی واپسی کے لیے برطانوی تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔ وزارت داخلہ نے بذریعہ وزارت خارجہ بھی دونوں افراد کی حوالگی کا عمل (extradition process )شروع کردیا ہے۔