گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک موجودہ نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، ایسے وقت میں قومی یکجہتی ناگزیر ہے اور صرف باہمی اتحاد کے ذریعے ہی ہم اس بھنور سے نکل سکتے ہیں۔

کراچی میں وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی اور محسن نقوی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاکہ پاکستان کو دہشتگردی کے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صنعت سے سیاحت تک، ایس آئی ایف سی کے اقدامات سے ترقی کی نئی راہیں ہموار

ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، جب کہ وہ ملک بھر میں فتنۃ الخوارج کے خلاف جاری آپریشن کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ وہ دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرنے کے ساتھ ساتھ تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں بھی لے رہے ہیں۔

گورنر سندھ نے مزید کہاکہ وفاقی وزیر داخلہ امن و امان کی بحالی کے لیے دن رات سرگرم ہیں اور ان کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ ’کراچی میں امن و امان سے متعلق وزیر داخلہ کو کچھ تجاویز بھی پیش کی ہیں۔‘

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی استحکام اور ترقی میں ایم کیو ایم پاکستان کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب مل کر قومی مفاد میں آگے بڑھیں، کیونکہ اتحاد ہی میں کامیابی پوشیدہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کا مشترکہ مقصد یہ ہے کہ ملک کو ترقی کے اس سفر میں مزید آگے لے کر جائیں اور ہر محاذ پر استحکام پیدا کریں۔

وفاقی وزیر تعلیم و رہنما ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ کراچی ملک کا سب سے اہم اور بڑا شہر ہے، ہم وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پوری قوم اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ملکی ترقی میں ان کے کلیدی کردار کو سراہتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں افواجِ پاکستان نے ملکی عزت، جمہوریت کے استحکام اور امن و سلامتی کے لیے جو کردار ادا کیا ہے، اس میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی خدمات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری وفاق کے نمائندے کی حیثیت سے کراچی میں مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں، اور ان کی کارکردگی دیگر صوبوں کے گورنرز کے لیے بھی ایک مثالی مثال ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ایم کیو ایم کامران ٹیسوری گورنر سندھ محسن نقوی وفاقی وزیر داخلہ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایم کیو ایم کامران ٹیسوری گورنر سندھ محسن نقوی وفاقی وزیر داخلہ وی نیوز وزیر داخلہ محسن نقوی وفاقی وزیر داخلہ کامران ٹیسوری گورنر سندھ رہے ہیں کے لیے نے کہا

پڑھیں:

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی ملاقات کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251020-08-33

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری
  • کسی ایک تنظیم کیخلاف نہیں جو مسلح ہوگا اُسکے خلاف کارروائی ہوگی، وزیر داخلہ محسن نقوی
  • وفاقی حکومت تمام مسلح گروہوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے، وزیر داخلہ
  • کسی ایک تنظیم کے خلاف نہیں، جو مسلح ہوگا اس کیخلاف کارروائی ہوگی، وزیر داخلہ
  • کسی ایک تنظیم کے خلاف نہیں، جو مسلح ہوگا یا چندہ جمع کرے گا اُس کیخلاف کارروائی ہوگی، وزیر داخلہ
  • جتھہ ہتھیاروں کے ساتھ ہوگا تو ضرورت ایکشن ہوگا، محسن نقوی
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی مفتی منیب الرحمان سے ملاقات؛ مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
  • کراچی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری ملاقات کررہے ہیں
  • لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی ملاقات کررہے ہیں