ناقص بلٹ پروف گاڑیاں دینا وفاقی حکومت کی غیر سنجیدگی ظاہر کرتی ہیں، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
بیرستڑ محمد علی سیف(فائل فوٹو)۔
تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو ناقص بلٹ پروف گاڑیاں دی گئیں، ناقص گاڑیاں وفاقی حکومت کی غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتی ہیں۔
پشاور سے اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ طلال چوہدری اور وزرا کو ان گاڑیوں میں سرحدی علاقوں کا دورہ کرانا چاہیے، وفاقی وزرا پرتعیش کمروں میں بیٹھ کر دہشت گردی پر بیان بازی نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیے وزیراعلیٰ بدلنے سے یہ جنگ نہیں رکے گی، طلال چوہدری وفاق نے پولیس کو ناقص گاڑیاں دیں، انہیں واپس کیا جائے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواانھوں نے کہا کہ وفاق نے ہمیشہ خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک رکھا، یہ وفاق کی بھول ہے کہ دہشت گردی صرف خیبر پختونخوا کا مسئلہ ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاق ہوش کے ناخن لے اور خیبر پختونخوا کی عملی مدد کرے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قبائلی عمائدین اور افغانستان کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا نے کہا
پڑھیں:
خیبر پی کے حکومت کا بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کا فیصلہ احمقانہ: طلال چودھری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ خیبر پی کے حکومت کی جانب سے بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کا فیصلہ بچگانہ ہے۔ نابالغ سوچ نے پولیس افسروں، جوانوں کیلئے خطرات بڑھا دیئے۔ ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ خیبر پی کے حکومت کو تمام وسائل فراہم کرنا چاہتی ہے تاکہ دہشتگردی کا جلد خاتمہ ہو سکے۔ ہم یہ ارادہ نہیں کر رہے بلکہ عملی طور پر کر رہے ہیں اور کرتے رہے ہیں۔ ہم اگر ایسی سوچ رکھنے والے وزیراعلیٰ سے نہ صرف افسر اور جوان تو سوال پوچھیں گے لیکن عوام بھی سوال پوچھے کہ دہشتگرد تو جدید ہتھیاروں سے لیس ہوکر آئیں ایسے میں اپنے افسروں کیلئے بلٹ پروف گاڑیاں نہ لینا نالائقی نہیں ہے۔ یہ فیصلہ انتہائی بچگانہ کے علاوہ بیوقوفانہ ہے جس پر افسوس ہے۔ بہرحال دہشتگردی سے لڑنا اور دہشتگردوں کو جلد ختم کرنا ہے۔ خیبر پی کے پولیس ہو یا کوئی ادارہ وفاق انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی اور دہشتگردوں کا ہر صورت خاتمہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وفاقی حکومت 600 ارب روپے سے زیادہ خیبر پی کے حکومت کو دے چکی ہے لیکن صوبائی حکومت 600 ارب روپے کا آج تک حساب نہیں دے سکی۔ خیبر پی کے پولیس کو دہشتگردی کے خلاف جنگ کیلئے عالمی معیار کی بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی گئیں۔ بلٹ پروف گاڑیاں دہشتگردی کیخلاف آپریشنز میں استعمال کی جاتی ہیں۔ خیبر پی کے کی پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ بلٹ پروف گاڑیاں پولیس جوانوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے دی گئی تھیں۔