سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کیلئے سرینڈر پالیسی جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
حکومت سندھ نے کچے کے علاقوں کے ڈاکوؤں کیلئے سرینڈر پالیسی جاری کر دی۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پالیسی کا اطلاق سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے کچے کے علاقوں میں ہو گا، سرینڈر کرنے والوں کو قانون کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا۔ محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ سرینڈر پالیسی عام معافی کا اعلان نہیں، ہتھیار ڈالنے اور گرفتاری دینے والے ڈاکوؤں کو مقدمات کا سامنا کرنا ہو گا، بذریعہ میڈیا واضح کیا جائے گا کہ یہ پالیسی امن کے لیے ہے، معافی کے لیے نہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں سے اسلحہ اور بارود برآمد کیا جائے گا، سرینڈر کرنے والوں کے اہلخانہ کو قطعی طور پر ہراساں نہیں کیا جائے گا۔ کچے میں بچوں اور خواتین کیلئے تعلیمی، صحت اور فلاحی سہولیات فراہم کی جائیں گی، بند اسکول اور ڈسپنسریاں مرحلہ وار بحال کی جائیں گی، اسلحہ ڈالنے والے ڈاکوؤں کو فنی تربیت اور روزگار فراہم کیے جائیں گے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے سرینڈر پالیسی پر عملدرآمد کیلئے مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کر دیں، محکمہ داخلہ سندھ میں ریڈریسل سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ سوشل اور اکنامک ڈیولپمنٹ کے منصوبے کچے کے علاقوں میں شروع کیے جائیں گے، ہر ماہ پالیسی کا جائزہ لے کر زمینی حقائق کے مطابق ترامیم ہوں گی، پولیس کے ساتھ ساتھ ضلعی اور ڈویژنل کمیٹیاں بھی نگرانی کریں گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: محکمہ داخلہ سندھ سرینڈر پالیسی کچے کے
پڑھیں:
امریکی شہری فوری وینزویلا چھوڑ دیں، محکمہ خارجہ
امریکہ(ویب ڈیسک) محکمہ خارجہ نے لیول 4 کی ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر وینزویلا چھوڑ دیں۔ایڈوائزری کے مطابق تمام امریکی شہریوں اور وینزویلا میں قانونی مستقل رہائشیوں کو سختی سے مشورہ دیا ہے کہ وہ فوری طور پر وینزویلا چھوڑ دیں اور امریکی شہری وینزویلا کا سفر نہ کریں۔
لیول 4 کی ایڈوائزری پہلے مئی میں جاری کی گئی تھی اور مکمل جائزے کے بعد بغیر کسی تبدیلی کے دوبارہ جاری کی گئی ہے۔یہ ایڈوائزری غلط حراست، تشدد، دہشت گردی، اغوا، قوانین کے بے جا نفاذ، تشدد، جرم اور وینزویلا کے صحت کے نظام کی خرابی کے خطرات سے خبردار کرتی ہے۔