Jang News:
2025-10-21@10:44:49 GMT

سندھ: کچے کے علاقوں کے ڈاکوؤں کیلئے سرینڈر پالیسی جاری

اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT

سندھ: کچے کے علاقوں کے ڈاکوؤں کیلئے سرینڈر پالیسی جاری

سندھ حکومت نے کچے کے علاقوں کے ڈاکوؤں کے لیے سرینڈر پالیسی جاری کر دی۔

اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ پالیسی کا اطلاق سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے کچے کے علاقوں میں ہو گا، سرینڈر کرنے والوں کو قانون کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کہا کہ سرینڈر پالیسی عام معافی کا اعلان نہیں، ہتھیار ڈالنے اور گرفتاری دینے والے ڈاکوؤں کو مقدمات کا سامنا کرنا ہو گا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں سے اسلحہ اور بارود برآمد کیا جائے گا، سرینڈر کرنے والوں کے اہلخانہ کو قطعی طور پر ہراساں نہیں کیا جائے گا۔

کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھ کراچی تک پہنچ گئے

سندھ کے کچے کے ڈاکوئوں کے ہاتھ کراچی تک پہنچ گئے ہیں، گزشتہ روز کچے کے گینگ کے4 ڈاکوئوں نے ڈیفنس سے 78 سالہ شہری کو اغوا کیا۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے کچے میں بچوں اور خواتین کے لیے تعلیمی، صحت اور فلاحی سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ کچے میں بند اسکول اور ڈسپنسریاں مرحلہ وار بحال کی جائیں گی، حکومت سندھ اسلحہ ڈالنے والے ڈاکوؤں کو فنی تربیت اور روزگار دے گی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کہا کہ محکمہ داخلہ سندھ میں ریڈریسل سیل بھی قائم کردیا گیا، سوشل اور اکنامک ڈیولپمنٹ کے منصوبے کچے کے علاقوں میں شروع کیے جائیں گے، ہر ماہ پالیسی کا جائزہ لے کر زمینی حقائق کے مطابق ترامیم ہوں گی۔

محکمہ داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس کے ساتھ ساتھ ضلعی اور ڈویژنل کمیٹیاں بھی نگرانی کریں گی، سرینڈر پالیسی قطعی طور پر سزا سے استثنیٰ نہیں، بذریعہ میڈیا واضح کیا جائے گا کہ یہ پالیسی امن کے لیے ہے، معافی کے لیے نہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: محکمہ داخلہ سندھ سرینڈر پالیسی کچے کے علاقوں کے لیے

پڑھیں:

مسافروں کے تحفظ کیلئے محکمہ ریلوے کا بڑا فیصلہ

ویب ڈیسک: محکمہ ریلوے نے دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر ٹرینوں اور مسافروں کے تحفظ کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔

 ٹرینوں اور ریلوے ٹریکس پر دہشتگردی کے بڑھتے واقعات اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان کی روک تھام کے لیے محکمہ ریلوے نے بڑا قدم اٹھا لیا ہے اور ٹرینوں میں جیمرز کی تنصیب کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

 ریلوے نیٹ ورک کو دہشتگردانہ حملوں سے محفوظ بنانے کے لیے ہر ٹرین میں تین جیمرز لگانے اور حساس ریلوے روٹس پر سیکیورٹی گشت میں اضافہ کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔

قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

 قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے رواں ماہ سات اکتوبر کو جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دھماکے کے بعد یہ فیصلہ کیا۔

 اجلاس میں ریلوے کی زمینوں پر قبضہ مافیا کے خاتمے کے لیے بھی سخت اقدامات کی سفارش کی گئی، حکام کے مطابق ریلوے کی 16 ہزار ایکڑ زمین زیرِ استعمال ہے، 3 ہزار 253 ایکڑ پر قبضے جبکہ 457 ایکڑ زمین با اثر افراد کے قبضے میں ہے۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • مسافروں کے تحفظ کیلئے محکمہ ریلوے کا بڑا فیصلہ
  • سندھ حکومت کی کچے کے ڈاکوؤں کے لیے سرینڈر پالیسی: روزگار اور فنی تربیت کا اعلان
  • ہتھیار ڈالنے والوں کو فنی تربیت اور روزگار کی فراہمی، سندھ میں کچےکےڈاکوؤں کےلیے سرینڈر پالیسی جاری
  • موسم سرما کی پہلی بارش، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
  • ملک کے مختلف مقامات پر بارشوں کی پشگوئی
  • حکومت کسی بھی مسجد کو بند کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی: محکمۂ داخلہ پنجاب
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، 7 روز کی توسیع
  • پنجاب: دفعہ 144 میں 7 دن کی توسیع
  • محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 میں توسیع کر دی