data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251021-02-8
کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرکزی مسلم لیگ کے وفد کی صدر کراچی احمد ندیم اعوان کی قیادت میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد نے حلیم عادل شیخ کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ ملاقات میں ملکی حالات، کراچی کے مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔وفد میں مرکزی مسلم لیگ کراچی کے نائب صدر شہباز عبد الجبار ، مہدی اسحاق ، جوائنٹ سیکرٹری فیصل علی بلوچ ، فنانس سیکرٹری محبوب علی شامل تھے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں کرپشن کا بازار گرم ہے، جبکہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے پی ٹی آئی، مرکزی مسلم لیگ کے ساتھ ہے۔ احمد ندیم اعوان نے کہا کہ کراچی کو ہم سب نے مل کر بنانا ہے ، اسی مقصد کے لیے ہم نے ’’آؤ سنبھالیں کراچی‘‘ کا سلوگن دیا ہے۔ صوبوں کی حکومتوں کی بندر بانٹ نے نظام کو تباہ کیا ہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر میاں اسلم ، کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان خالد ، رہنما مذہبی امور مولانا جمیل اظہر وتھرا ، نائب صدر کراچی جعفر الحسن و فرخ خان دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مرکزی مسلم لیگ حلیم عادل کراچی کے

پڑھیں:

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کراچی میں سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے آپریشنز کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> سیف اللہ

متعلقہ مضامین