مسافروں کے تحفظ کیلئے محکمہ ریلوے کا بڑا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: محکمہ ریلوے نے دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر ٹرینوں اور مسافروں کے تحفظ کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔
ٹرینوں اور ریلوے ٹریکس پر دہشتگردی کے بڑھتے واقعات اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان کی روک تھام کے لیے محکمہ ریلوے نے بڑا قدم اٹھا لیا ہے اور ٹرینوں میں جیمرز کی تنصیب کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
ریلوے نیٹ ورک کو دہشتگردانہ حملوں سے محفوظ بنانے کے لیے ہر ٹرین میں تین جیمرز لگانے اور حساس ریلوے روٹس پر سیکیورٹی گشت میں اضافہ کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔
قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے رواں ماہ سات اکتوبر کو جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دھماکے کے بعد یہ فیصلہ کیا۔
اجلاس میں ریلوے کی زمینوں پر قبضہ مافیا کے خاتمے کے لیے بھی سخت اقدامات کی سفارش کی گئی، حکام کے مطابق ریلوے کی 16 ہزار ایکڑ زمین زیرِ استعمال ہے، 3 ہزار 253 ایکڑ پر قبضے جبکہ 457 ایکڑ زمین با اثر افراد کے قبضے میں ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
سعودیہ نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی
سعودیہ نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ نے 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال کا اضافہ کردیا ہے۔
سعودی عرب کے 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت آج ختم ہورہی ہے جبکہ سعودی عرب کا 3 ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود ہے۔
سعودی عرب نے 2021ء میں پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کا ڈپازٹ فراہم کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگیارہویں این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ گیارہویں این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ مسلم لیگ ق کے رہنما وزیر محمد اسحاق کا سکردو حلقہ 4 روندو سے باقاعدہ الیکشن لڑنے کا اعلان حکومت کی برطانیہ کو شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی پاکستان اپنی بندرگاہوں کے ذریعے کرغزستان کو عالمی منڈیوں تک رسائی دینے کیلئے تیار ہے، وزیراعظم پاکستان کا دو ماہ بعد اقوام متحدہ کی امداد کے لیے افغانستان کی سرحد کھولنے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم