کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے مستحق خاندانوں کو معاشی بااختیار بنانے کے لیے مویشیوں کی فراہمی کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری خیبر پختونخوا، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور اپنے نفاذی شراکت دار ادارے پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے پاکستان میں مستحق خاندانوں کے معاشی بااختیار بنانے کے لیے مویشیوں کی فراہمی کے منصوبے کا باضابطہ آغاز کر دیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی نورالامین، ایڈیشنل سیکریٹری، محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری تھے، جبکہ معزز مہمانِ عبداللہ البقمی ڈائریکٹر، کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر پاکستان نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سرکاری اداروں، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں، شراکت دار تنظیموں اور میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں:دیرینہ دوستی کا مظہر، کنگ سلمان ریلیف کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے ریلیف پیکجز کی تقسیم
یہ منصوبہ مستحق خاندانوں کے روزگار کو مضبوط بنانے، غذائی تحفظ میں بہتری لانے، اور خود انحصاری کے فروغ کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ اس کے تحت مستفید ہونے والے خاندانوں کو مویشی، پولٹری، اور عملی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکیں۔
منصوبے کی تفصیلات:لوئر چترال، اپر چترال، لوئر دیر اور اپر دیر کے 1000 خاندانوں کو 2 مادہ بکریاں، چارہ (سیلیج) اور مویشیوں کی دیکھ بھال کی تربیت دی جائے گی، جو محکمہ لائیو اسٹاک کے تعاون سے فراہم کی جائے گی۔
سوات، صوابی، ہری پور اور مانسہرہ کے 1000 خاندانوں کو 25 مرغیاں، مکمل پولٹری کٹ، اور پولٹری کی دیکھ بھال اور آمدنی پیدا کرنے کی تربیت دی جائے گی، جو محکمہ لائیو اسٹاک کے ذریعے دی جائے گی۔
چارسدہ، مردان اور نوشہرہ کے 500 خاندانوں کو گائے ، چارہ (سیلیج)کے ساتھ عملی تربیت حاصل کریں گے جس میں جانوروں کی دیکھ بھال اور دودھ کی پیداوار شامل ہے۔
کنگ سلمان ریلیف سینٹر کا بڑا اقدام! معاشی خود کفالت کی جانب بڑھتا قدم!
کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے خیبر پختونخوا کے1000 سے زائد خاندانوں کو بکریاں، مرغیاں اور گائے فراہم کی جائیں گی، ساتھ ہی عملی تربیت بھی دی جائے گی تاکہ وہ روزگار پیدا کر سکیں۔ یہ منصوبہ سعودی عرب اور… pic.
— WE News (@WENewsPk) October 21, 2025
مزید پڑھیں: ’کنگ سلمان ریلیف سینٹر‘ کی جانب سے افغانستان میں خوراک کی فراہمی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئےعزت مآب عبداللہ البقمی ڈائریکٹر کنگ سلمان ریلیف سینٹر پاکستان نے کہا کہ یہ منصوبہ مملکتِ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے، اور کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے جو کمزور طبقات کو بااختیار بنانے اور پائیدار روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے جاری ہے۔
مہمانِ خصوصی محترم نورالامین نے مملکتِ سعودی عرب اور کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹرکے تعاون کو سراہا اور پیس اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور محکمہ لائیو اسٹاک کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی شراکت سے یہ منصوبہ نہایت مؤثر اور نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹرذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کنگ سلمان ریلیف سینٹر خاندانوں کو دی جائے گی یہ منصوبہ کی جانب کے لیے
پڑھیں:
53 کروڑ روپے فراڈ کیس؛ نادیہ حسین کے شوہر کو بڑا ریلیف مل گیا
معروف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کے 53 کروڑ روپے بینک فراڈ کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔
سندھ ہائیکورٹ میں ہونے والی سماعت میں عاطف خان کی 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
سماعت کے دوران عاطف خان کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کے مؤکل کا کیس میں براہِ راست کردار ثابت نہیں ہوتا۔
علاوہ ازیں اس کیس میں ملوث دیگر افراد کی عبوری ضمانتیں بھی برقرار رکھی گئی ہیں۔
نادیہ حسین کے شوہر کو مارچ کے مہینے میں ایف آئی اے نے ایک نجی بینک میں کروڑوں روپے کی مبینہ خرد برد اور مشکوک ٹرانزیکشنز کا معاملہ سامنے آنے پر حراست میں لیا تھا۔
نادیہ حسین کے شوہر پر بینک کے 80 کروڑ روپے کا غلط استعمال کرکے ذاتی کاروبار کے لیے 65 کروڑ 40 لاکھ روپے کے فنڈز تیسری پارٹی سے وصول کرنے کا الزام تھا۔۔
معاملہ اس وقت مزید دلچسپ ہوگیا جب مبینہ طور پر کچھ رقم نادیہ حسین کے اکاؤنٹ میں بھی ٹرانسفر ہونے کا الزام سامنے آیا تھا جس پر اداکارہ کو بھی ایف آئی اے نے طلب کیا۔
نادیہ حسین نے موقف اختیار کیا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ شوہر کے کیس میں میرا کوئی عمل دخل نہیں۔ جو رقم آئی تھی، اس کی وجہ بھی میں نے ایف آئی اے کو مکمل وضاحت کے ساتھ بتا دی تھی۔
اس کیس میں ایک موقع یہ بھی آیا تھا جب نادیہ حسین نے ایف آئی اہلکار پر رشوت کا تقاضا کرنے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔
ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ رشوت طلب کرنے والے نے محض ڈی پی اے ایف آئی کی لگائی ہے۔ اس کا ادارے سے کوئی تعلق نہیں۔