بولی وُڈ اداکار سلمان خان کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقدہ ’جوائے فورم‘ کے دوران بلوچستان سے متعلق دیے گئے بیان پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

گزشتہ دنوں سلمان خان نے شاہ رخ خان اور عامر خان کے ہمراہ سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقدہ ’جوائے فورم‘ میں شرکت کی، جو سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت ہر سال منعقد ہونے والا ایک بڑا تفریحی ایونٹ ہے۔

اس تقریب میں دنیا بھر سے فلم، موسیقی اور گیمنگ انڈسٹری کے معروف ستارے، پروڈیوسرز اور انفلوئنسرز شریک ہوئے۔

سلمان خان نے تقریب کے دوران بھارتی فلم انڈسٹری کی عالمی مقبولیت، خصوصاً مشرقِ وسطیٰ میں مقبولیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بولی وُڈ، تمل، تیلگو یا ملیالم فلم یہاں ریلیز کی جائے تو وہ فوری طور پر سپر ہٹ ثابت ہوتی ہے اور سینکڑوں کروڑ کماتی ہے، کیونکہ یہاں مختلف ممالک کے بہت سے لوگ کام کرنے آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں بلوچستان سے لوگ ہیں، یہاں افغانستان سے لوگ ہیں، یہاں پاکستان سے لوگ ہیں، سب یہاں کام کر رہے ہیں۔

اداکار کے بلوچستان کو ایک علیحدہ ملک کے طور پر بیان کرنے پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین سخت برہم ہوئے۔

بلوچستان کے لوگوں کو پاکستانیوں سے الگ ذکر کرنے کو پاکستانی صارفین نے پاکستان کی علاقائی سالمیت پر حملہ قرار دیا اور کہا کہ بلوچستان پاکستان کا ایک صوبہ ہے جو بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے۔

ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ اداکار اپنی جیوپولیٹکس کھیلنے میں مصروف ہیں، جب کہ ایک اور صارف نے مشورہ دیا کہ سلمان خان کو بلوچستان نہیں بلکہ خالصتان کی فکر کرنی چاہیے۔

کچھ صارفین نے کہا کہ سلمان خان نے یہ بات جان بوجھ کر کہی اور ممکن ہے کہ انہیں ایسا کہنے کے لیے کہا گیا ہو۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کہا کہ سے لوگ

پڑھیں:

مذہبی جماعت کا احتجاج، گرفتاریوں کا دائرہ دیگر شہروں تک وسیع

لاہور میں مذہبی جماعت کے احتجاج اور پولیس پر حملوں کے واقعات کے تناظر میں گرفتار ملزمان کی تعداد 681 ہوگئی۔پولیس کے مطابق نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن دیگر شہروں تک وسیع کردیا گیا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ موبائل کالز ریکارڈ اور واٹس ایپ گروپس کی مدد سے مزید ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسندعناصر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ٹریکنگ بھی جاری ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی نشاندہی کرکے گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹماٹر کی فی کلو قیمت 550 روپے تک جاپہنچی،سوشل میڈیا پر صارفین کا شدید رد عمل
  • ٹماٹر میں مرغی ڈالیں یا مرغی میں ٹماٹر؛ہوش ربا قیمتوں پر سوشل میڈیا صارفین برہم
  • عدنان کیسے ’کین ڈول‘ بنے؟، سوشل میڈیا اسٹار نے شہرت کی اصل وجہ بتادی
  • میری سچائی اور حقیقت پسندی نے ذاتی زندگی کو متنازع بنادیا؛ سمانتھا پربھو
  • خیبر پختونخوا، سوشل میڈیا پر فحش مواد میں اضافہ، گرفتاریاں شروع
  • رات کے وقت سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ
  • بولی وڈ کی متنازع فلم ’’دی تاج اسٹوری‘‘ کے ٹریلر پر صارفین کا غصہ
  • کوہلی اور روہت کا پاکستانی مداح کو آٹوگراف اور تصاویر بنواتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • مذہبی جماعت کا احتجاج، گرفتاریوں کا دائرہ دیگر شہروں تک وسیع