جنوبی بھارتی سپر اسٹار سمانتھا رتھ پربھو نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی سچائی اور کھل کر بولنے کے انداز نے ان کی ذاتی زندگی کو غیر ارادی طور پر موضوعِ بحث بنا دیا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سمانتھا نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنی زندگی کے بارے میں حقیقت پسند رہنے کی کوشش کرتی ہیں، اور یہی رویہ ان کے ازدواجی تعلقات اور بیماری کو عوامی بحث کا موضوع بنا گیا جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سمانتھا نے بتایا کہ اپنی بیماری ’مایوسائٹس‘ (پٹھوں کی ایک سوزش، جو کمزوری اور درد کا باعث بنتی ہے) کے بارے میں انہوں نے خود میڈیا پر بتایا کیونکہ وہ اپنی جدوجہد کو حقیقت کے ساتھ پیش کرنا چاہتی تھیں۔ تاہم ناگا چیتنیہ سے شادی کے چار سال بعد ہونے والی علیحدگی غیر متوقع طور پر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

ان کے مطابق ’میری زندگی میں جو کچھ ہوا، وہ سب عوام کے سامنے آیا علیحدگی، بیماری، سب کچھ۔ اس کے باعث بہت زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور ذہنی صحت بھی متاثر ہوئی۔‘

ساؤتھ کی سپر اسٹار نے مزید کہا کہ وہ اپنی خامیوں کے باوجود بہتر انسان بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔ سمانتھا نے اپنے کیرئیر کی ابتدائی مشکلات کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے، جہاں کھانے کے لالے پڑے رہتے تھے، لیکن کامیابی نے انہیں مقصد کی تلاش پر مجبور کیا اور ان کی انتھک محنت سے حالات بدل گئے۔

یاد رہے کہ سمناتھا رتھ پربھو نے ساتھی اداکار ناگا چیتنیہ سے پسند کی شادی کی تھی جس کے خوب چرچے ہوئے تاہم ان کی شادی 4 سال بعد ختم ہوگئی جس کے بعد ان کے سابق شوہر نے ساتھی اداکارہ سوبھیتا دھولی پالا سے حال ہی میں شادی کی ہے۔ 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جعفرایکسپریس دھماکے میں ریموٹ کنڑول ڈیوائس ،5ایکسپلو سوز استعمال ہوئے : ڈی آئی جی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈی آئی جی ریلوے پولیس نے انکشاف کیا کہ جعفر ایکسپریس دھماکے میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس اور 4 سے 5 ایکسپلوسوز استعمال کیے گئے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کا اجلاس کنوینر رمیش لال کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں ڈی آئی جی ریلوے پولیس نے جعفر ایکسپریس دھماکے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، تاہم تحقیقات میں حساس ادارے شامل ہیں۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ واقعہ ممکنہ طور پر بلوچستان سے پلان کیا گیا تھا، جبکہ ریلوے پٹریوں کی نگرانی اور ایف سی کے ساتھ مشترکہ گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی نے جعفر ایکسپریس میں جیمرز لگانے کی بھی سفارش کر دی۔ اجلاس میں ریلوے کی زمینوں اور پراپرٹیز کے استعمال پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری ریلوے نے بتایا کہ وزارت نے پہلی بار لینڈ اینڈ پراپرٹی ڈائریکٹوریٹ کے تحت باقاعدہ کام کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان پراپرٹیز کی لیز مدت 33 سال تک بڑھائی جا سکتی ہے، جس سے ریلوے کی آمدن میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ وی آئی پی سیلون کے استعمال کے معاملے پر بھی بحث ہوئی، جس پر حکام نے بتایا کہ سیلون کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، اسلام آباد سے کراچی تک سیلون کا کرایہ ایک لاکھ 70 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے، جس میں دس مسافر ایک ساتھ سفر کر سکتے ہیں۔ مزید برآں کراچی پورٹ سے پیپری تک فریٹ کوریڈور منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری ریلوے نے بتایا کہ منصوبہ دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ ابتدائی سرمایہ کاری 40 کروڑ ڈالر متوقع ہے۔ رکن صادق علی میمن نے ذیلی کمیٹی میں شامل نہ کیے جانے پر احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • سلمان خان کے بیانات: مقبولیت کی سیاست یا حب الوطنی کا دکھاوا؟
  • نارووال میں گاڑی سے لڑکے اور لڑکی کی لاشیں برآمد، پسند کی شادی پر قتل کا شبہ
  • پرینیتی چوپڑا کے ہاں شادی کے دو سال بعد ننھے مہمان کی آمد
  • اداکارہ فجر شیخ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں
  • اداکارہ فجر شیخ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں
  • متنازع یوٹیوبر رنویر الہٰ بادیہ نے چھپ کر شادی کرلی؟
  • ذاتی وسائل سے 350 افغان گھرانوں کی دیکھ بھال کرتا ہوں، شاہد آفریدی
  • پاکستان اور افغانستان کی جنگ ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • جعفرایکسپریس دھماکے میں ریموٹ کنڑول ڈیوائس ،5ایکسپلو سوز استعمال ہوئے : ڈی آئی جی