ٹی ایل پی کو فنانس کرنے والے 3 ہزار 8 سو افراد کا سراغ لگا لیا، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
صوبائی وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو فنانس کرنے والے نیشنل اور انٹرنیشنل سطح کے 3 ہزار 8 سو افراد کا سراغ لگا لیا گیا ہے، جن میں بڑے بڑے نام، پڑھے لکھے اور مہذب لوگ شامل ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ فنانسرز کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں اور ان کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کے گھر سے سونا، چاندی، برانڈیڈ گھڑیاں، کنگن، ہار، انگوٹھیاں اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔ ان کے مطابق اسلام کے نام پر لاکھوں روپے چندے کی صورت میں اکٹھے کیے گئے۔
صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ خادم حسین رضوی کی قبر کو منتقل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم قبر کے نام پر چندہ اکٹھا نہیں کرنے دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ٹی ایل پی کے زیر انتظام 130 مساجد اپنے کنٹرول میں لے لی ہیں، مگر کوئی مسجد مسمار نہیں کی گئی۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ تحریک لبیک نے ایک علیحدہ سیل قائم کر رکھا تھا جو مخالفین کو دھمکیاں دیتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مذہب امن کا پیغام دیتا ہے، لیکن انہوں نے اسلام، فلسطین اور غزہ کے نام پر تشدد کو فروغ دیا۔
انہوں نے والدین اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ جو لوگ مقدس ہستیوں کے نام پر اپنے مالی یا سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، ان کے دھوکے میں نہ آئیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کے نام پر ٹی ایل پی انہوں نے
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔