ٹماٹر میں مرغی ڈالیں یا مرغی میں ٹماٹر؛ہوش ربا قیمتوں پر سوشل میڈیا صارفین برہم
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت کم اور ٹماٹر کی زیادہ ہوگئی،زندہ مرغی 320 روپے ،مرغی کا گوشت 500 روپے اور ٹماٹر 550 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں، عوام حیران ہیں کہ مرغی میں ٹماٹر ڈالیں یا ٹماٹر میں مرغی۔ ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافے کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے ۔
سوشل میڈیاصارفین حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔
سوشل میڈیا صارف اکرم بلوچ نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ زندہ مرغی 320 روپے کلو اور ٹماٹر 550 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں، ہم عوام حیران ہیں کہ مرغی میں ٹماٹر ڈالیں یا ٹماٹر میں مرغی دالیں۔
قاضی حسن جدون نے لکھا کہ عوام مہنگائی اور بے بسی کی دہری اذیت میں مبتلا ہیں، مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ہے۔
نصیب اللہ خان نے لکھا ہے کہ ٹماٹر کی قیمتیں 500روپے کلو سے بڑھ گئی ہیں آٹے اور گندم کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ کمشنر کراچی اور پرائس کنٹرول لسٹ جاری کرنے والے اور پرائس مانیٹرنگ کمیٹی جو روزمرہ ضروری اشیاخوردہ نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرتی ہے مگر یہ لوگ اپنے دفتر کے ٹھنڈے کمروں میں خوب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔
عوام کے مسائل سے اتنی بے خبر حکومت شاید ہی کبھی ہم نے دیکھی ہے۔جبکہ دوسری جانب ٹماٹر کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں کی وجہ سے کئی صارفین نے ٹماٹر کی جگہ دہی استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ایک مہینہ ٹماٹر نہ خریدیں۔ کچھ چیزیں دہی سے بہت اچھی بن جاتی ہیں، اسی طرح ٹماٹو پیسٹ 530 روپے کا 800 گرام ملتا ہے، سالن میں ایک چمچ ڈال لیجیے.
کراچی کے عام بازاروں میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 500 سے 550 روپے تک پہنچ چکی ہے جس سے ٹماٹر عام شہریوں کی پہنچ سے دور ہو گئے ہیں۔قیمتوں میں اس اچانک اضافے نے عوام کو شدید متاثر کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے پہلے ہی زندگی دشوار بنا رکھی ہے، اور اب ٹماٹر جیسے بنیادی استعمال کی سبزی کا اس قدر مہنگا ہو جانا عام آدمی کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا میں ٹماٹر ٹماٹر کی کی قیمت رہے ہیں
پڑھیں:
عدنان کیسے ’کین ڈول‘ بنے؟، سوشل میڈیا اسٹار نے شہرت کی اصل وجہ بتادی
سوشل میڈیا پر ’کین ڈول‘ کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے عدنان نے اپنی مقبولیت کی کہانی اور شخصیت سے متعلق دلچسپ پہلوؤں سے پردہ اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کین ڈول کا تصور دراصل عوامی رائے سے ابھرا،جب لوگوں نے ان کے متناسب قد و قامت اور چہرے کے خدوخال کو مشہور کردار ’کین‘ سے تشبیہ دینا شروع کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایمن خان کی دبئی میں کین ڈول سے ملاقات، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
کین نے بتایا کہ لوگ مجھے دیکھ کر کہتے تھے کہ آپ کا قد پرفیکٹ ہے، چہرہ پرفیکٹ ہے تو آپ کین کی طرح لگتے ہیں۔ یہ بات میرے لیے ایک مثبت محرک بنی اور میں نے سوچا کہ کیوں نہ اسی پہچان کو ایک برانڈ میں بدلا جائے۔
کین کے مطابق سوشل میڈیا کے فعال استعمال نے ان کی مقبولیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جیسے ہی انہوں نے خود کو ’کین‘ کے طور پرمتعارف کرایا انہیں نہ صرف پاکستان بلکہ ترکیہ اور روس سمیت دیگر ممالک سے بھی کام کی پیشکش ہوئی اوران کی شہرت میں نمایاں اضافہ ہوا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جب وہ نے اپنے اندر چھپے فیصل آبادی مزاح کو سامنے لائے تو خوبصورتی اور مزاح کا ایک نیا امتزاج سامنے آیا، جسے ان کے مداحوں نے بے حد سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان بھی ٹک ٹاک پر :”اب جنت مرزا کو گھبرانا چاہیے”
اپنے ماضی کا ذکر کرتے ہوئے عدنان نے کہا کہ اسکول کے زمانے میں مجھے کافی ٹرول کیا گیا، جس کی وجہ سے اب سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید یا مذاق کا مجھ پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ میں دوسروں کی باتوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتا۔
اپنی طرزِ زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ابتدا سے ہی اپنی صحت اور ظاہری شکل کا خاص خیال رکھتے ہیں، خصوصاً کھانے پینے میں محتاط رہتے ہیں۔
کین ڈول نے اپنی روحانیت کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ وہ نماز اور روزے کی پابندی کرتے ہیں، اور اپنے چاہنے والوں کو بھی تہجد کی ترغیب دینے کے لیے پیغامات بھیجتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹک ٹاکر سوشل میڈیا انفلیوئنسر کین ڈول یو ٹیوبر