فیڈرل بی ایریامیں 650، گلشن اقبال، برنس روڈ میں 700 روپے کلو میں فروخت
322 روپے سرکاری نرخمقرر ،انتظامی نااہلی ، دکانداروں نے مہنگائی کا بازار گرم کردیا

ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور ٹماٹر کی قیمت سن کر شہریوں کے چہرے سرخ ہوگئے ہیں۔کراچی سمیت ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا۔شہر قائد میں ٹماٹر مرغی کے گوشت سے بھی مہنگا ہوگیا۔ انتظامی نااہلی کی وجہ سے دکانداروں نے مہنگائی کا بازار گرم کررکھا ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں 500 سے 700 روپے کلو میں ٹماٹرفروخت ہونے لگا۔سرکاری نرخ کے مطابق ٹماٹر کی قیمت 322 روپے مقرر ہے۔فیڈرل بی ایریامیں ٹماٹر650روپے کلو، گلشن اقبال، برنس روڈ میں ٹماٹر700 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔شہید بینظیر آباد کی تحصیل سکرنڈ میں ٹماٹر رواں سال کی بلند ترین سطح 600 روپے کلو پر پہنچ گیا،ٹماٹر کی اونچی اڑان نے شہریوں کو مشکل میں ڈال دیا۔دوسری جانب فیصل آباد میں انتظامی نااہلی کی وجہ سے دکانداروں نے مہنگائی کا بازار گرم کررکھا ہے۔ مٹر اور ٹماٹر 500 روپے کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔پشاور میں سبزیوں کے نرخوں کو پر لگے گئے ہیں۔ ٹماٹرنے سچری ،ڈبل اور ٹرپل سنچری کے بعد چوتھی سنچری بھی عبور کرلی ۔ پیاز نے بھی سنچری پار کرلی ۔ بھنڈی ،ٹینڈا ،کدو تورئی کوئی بھی سبزی ڈیڑھ 100 روپے کلو سے کم پر دستیاب نہیں ہے۔ کوئٹہ میں ٹماٹر 300 روپے فی کلو میں فروخت کیاجارہا ہے۔ مٹرکی قیمت 400روپے فی کلوتک پہنچ گئی۔ شہر میں دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: کلو میں فروخت ٹماٹر کی قیمت روپے کلو میں میں ٹماٹر

پڑھیں:

پنجاب حکومت نے گندم کی سپلائی بند کردی جس سے خیبرپختونخواہ میں آٹا 300 روپے تک مہنگا ہوگیا

لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 18 اکتوبر 2025ء ) سابق مشیر خیبرپختونخواہ حکومت مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے گندم کی سپلائی بند کردی جس سے خیبرپختونخواہ میں آٹا مہنگا ہوگیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت پنجاب حکومت نے پورے پاکستان میں گندم کی سپلائی بند کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے خیبرپختونخواہ میں آٹا 300 روپے تک مہنگا ہوا ہے- یہ ایک غیر آئینی عمل ہے جو پنجاب نے اٹھایا ہے آرٹیکل 151 کے تحت کوئی صوبہ آٹے کی ترسیل نہیں روک سکتا۔

 مزمل اسلم نے کہا کہ ہم نے یہ مسئلہ وفاق کے سامنے رکھا جس پر پنجاب کی وزیراعلی نے کہا اگر ہم ترسیل نہیں روکتے تو ہمارے ہاں مہنگائی ہوگی ، ہم نے موقف اٹھایا کہ آئینی طور پر آپ ملک کے اندر کسی چیز کی ترسیل نہیں روک سکتے۔

(جاری ہے)

تمام فورم نے ہمارا موقف تسلیم کیا ہم امید کرتے ہیں پنجاب حکموت  یہ  غیر آئینی پابندی اٹھا لے گی۔ دوسری جانب سرگودھا میں آٹا غائب ہونے سے مہنگے داموں فروخت ہونے لگا۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا میں تھیلا آٹا کی سپلائی میں قلت کے باعث مارکیٹ سے آٹا غائب ہو گیا جس کی مہنگے داموں فروخت کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ صارفین نے بتایا کہ کئی روز سے 10 کلو تھیلا آٹا کی عدم فراہمی پر دوکاندار 905 روپے کی بجائے 970 روپے میں فروخت کر کے لوٹ مار مچائے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، ’مرغی میں ٹماٹر ڈالیں یا ٹماٹر میں مرغی‘
  • ٹماٹروں کی فی کلو قیمت 600 روپے سے بھی تجاوز کر گئی، سبب کیا ہے؟
  • ٹماٹر کے نرخ آسمان پر پہنچ گئے،قیمت 600 روپے کلو تک جا پہنچی
  • کراچی میں ٹماٹر چکن سے بھی مہنگا ہوگیا
  • کراچی میں ٹماٹر کے دام آسمان پر،  عوام مہنگائی سے پریشان
  • ٹماٹر کی فی کلو قیمت 700 روپے تک پہنچ گئی
  • ٹماٹر مرغی کے گوشت سے بھی مہنگا
  • کراچی میں ٹماٹر مرغی کے گوشت سے بھی مہنگا
  • پنجاب حکومت نے گندم کی سپلائی بند کردی جس سے خیبرپختونخواہ میں آٹا 300 روپے تک مہنگا ہوگیا