Jasarat News:
2025-10-20@00:43:34 GMT

غیر قانونی پٹاخوں کا کاروبار عروج پر ،انتظامیہ خاموش

اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251020-11-19
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) میرپورخاص میں بغیر لائسنس غیر قانونی پٹاخوں کا کاروبار عروج پر انتظامیہ خاموش، شہری خطرے میں چار مینار کے قریب غیر قانونی پٹاخوں کا گودام انتظامیہ کی خاموشی کے سبب شہریوں کی جان کو شدید خطرہ لاحق ، تفصیلات کے مطابق میرپورخاص شہر کے وسطی کاروباری علاقے نیو ٹاؤن میں غیر قانونی طور پر انتہائی خوفناک آواز والے پٹاخوں کی کھلے عام فروخت عروج پر پہنچ چکی ہے پولیس زرائع کے مطابق چار مینار چوک سے متصل نیو ٹاؤن میں کورئیر آفس ٹی سی ایس کے سامنے ایک نجی ہوٹل میں خوفناک آواز والے دھماکے دار پٹاخوں کا ایک بہت بڑا گودام موجود ہے جہاں سے روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے مالیت کے پٹاخے غیر قانونی طور پر فروخت کیے جا رہے ہیں باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی گودام اور پٹاخوں کی فروخت کا کوئی بھی لائسنس نا ہونے کی تصدیق بھی کی جا چکی ہے شہری حلقوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی چشم پوشی نے کئی سنگین سوالات کو جنم دیا ہے کہ آخر کن بااثر شخصیات کی سرپرستی میں یہ خطرناک کاروبار اتنی دیدہ دلیری سے جاری ہیشہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کے گنجان علاقے جہاں دن رات ہزاروں لوگ خریداری کے لیے موجود رہتے ہیں ان پٹاخوں کے ذخیرے سے کسی بھی وقت خطرناک دھماکہ یا حادثہ پیش آ سکتا ہے جو کسی بڑے جانی نقصان کا سبب بن سکتا ہے تاہم متعلقہ محکمے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تاحال خاموش دکھائی دے رہے ہیں عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی ، اسسٹنٹ کمشنر اور کسٹم حکام فوری طور پر نوٹس لیں اور گوداموں میں موجود پٹاخوں کے ذخیرے کو ضبط کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں، تاکہ کسی بڑے سانحے سے قبل خطرے کو روکا جا سکے سوال یہ ہے کہ میرپورخاص میں اتنی بڑی مقدار میں غیر قانونی خوفناک پٹاخے کس کے آشیر واد سے فروخت ہو رہے ہیں اور اگر خدانخواستہ کوئی حادثہ پیش آ گیا تو اس کی ذمہ داری کون قبول کرے گا۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پٹاخوں کا

پڑھیں:

پاکستان انٹر نیشنل اسکول ریاض میں پاکستانی یونیورسٹی لمس نے طلبہ اور طالبات کے ساتھ تعلیمی اور تعمیری سیشن کا انعقاد کیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

الریاض (وسیم خان) پاکستان انٹرنیشنل اسکول ریاض، سعودی عرب میں پاکستان کی مشہور و معروف یونیورسٹی لمس لاہور نے طلبہ اور طالبات کے ساتھ ایک نہایت تعلیمی اور تعمیری سیشن کا انعقاد کیا۔ جس کا مقصد دیار غیر میں موجود پاکستانیوں کے بچوں کو نسٹ یونیورسٹی کے داخلے اور کورسسز کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔نسٹس کی طرف سے مس زینب ایسوسیٹ ڈائریکڑ آف انٹرنیشنل افیرز اور مس مریم ملک مینجر آف مارکیٹینگ نے مختلف سلائیڈز کی مدد سے طلباء و طالبات کی بھر پور مدد کی۔ لمس نے ریاض سعودی عرب میں پہلی دفعہ ایسے سیشن کا انعقاد کیا ہے۔ پرنسپل راجہ محمد عرفان کی کاوشوں سے لمس نے اس کمیونٹی سکول کا انتخاب کیا جو ان کی قیادت میں اب دن دگنی اور رات چگنی ترقی کر رہا ہے۔ سکول کے فیڈرل بورڈ کے نتائج ہوں یا بچوں کے مستقبل کی کونسلنگ، سکول کی موجودہ انتظامیہ بچوں اور والدین کے لئے بھر پور کوشش کر رہی ہے۔ پروفیسر انوار الحق سنئر سیکشن ہیڈ بوائز نے آنے والی ٹیم کا سکول انتظامیہ کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل سکول کی موجودہ انتظامیہ پرنسپل کی سربراہی میں بچوں کے بہتر ی کے ایسے اقدامات اٹھاتی رہے گی جس سے ان کا مستقبل تابناک ہوتا رہے گا۔ جاوید مرزا نے تقریب میں نظامت کے فرائض ادا کیے۔

وسیم خان گلزار

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈو جام: ڈکیتیوں کی واردات میں اضافہ، پولیس خاموش تماشائی بن گئی
  • پاکستان انٹر نیشنل اسکول ریاض میں پاکستانی یونیورسٹی لمس نے طلبہ اور طالبات کے ساتھ تعلیمی اور تعمیری سیشن کا انعقاد کیا
  • کوئٹہ: غیر قانونی مہاجرین کیخلاف کریک ڈاؤن، 200 افغان باشندے گرفتار
  • کراچی میں ٹماٹر کے دام آسمان پر،  عوام مہنگائی سے پریشان
  • ٹماٹر مرغی کے گوشت سے بھی مہنگا
  • کراچی میں ٹماٹر مرغی کے گوشت سے بھی مہنگا
  • راولپنڈی ،فلائی اوور کی سڑک اکھڑ رہی ہے جو مقامی انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے
  • پولیس سرپرستی میں غیر قانونی پیٹرول کی کھلے عام فروخت
  • میرپورخاص،اسلامی بینکنگ کے سیمینار سے مقررین خطاب کررہے ہیں