رات کے وقت سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تحقیق سے معلوم ہوا کہ جو لوگ اوسطاً رات 11 بجے سے صبح 5 بجے کے درمیان ٹویٹ کرتے ہیں، ان کی ذہنی صحت دن کے وقت پوسٹ کرنے والوں کے مقابلے میں “نمایاں طور پر کمزور” پائی گئی۔یونیورسٹی آف برسٹل کے ماہرین کی قیادت میں شائع ہونے والے اس مطالعے کے مطابق، رات کو ٹویٹ کرنے کی عادت ذہنی صحت میں آنے والے فرق میں تقریباً 2 فیصد زیادہ خلل ڈالتی ہے۔محققین نے یہ بھی پایا کہ رات کو ٹویٹ کرنے کا تعلق ڈپریشن اور بے چینی سے ہے، لیکن یہ تعلق نسبتاً کمزور تھا۔ٹیم نے واضح کیا کہ رات کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے نیند متاثر ہو سکتی ہے، کیونکہ لوگ بیدار رہ کر پوسٹ کرتے ہیں۔یہ کہا گیا کہ رات کو پوسٹ یا میسج کرنے سے ذہنی تناؤ پیدا ہو سکتا ہے، اور موبائل فون کی نیلی روشنی میلاٹونن ہارمون کی پیداوار کو روک سکتی ہے، جو نیند کے لیے ضروری ہے۔محققین نے سائنٹیفک رپورٹس نامی جریدے میں لکھا، ’’یہ تمام عوامل مل کر نیند آنے میں تاخیر پیدا کر سکتے ہیں اور نیند کے معیار و دورانیے کو کم کر سکتے ہیں۔‘‘’’جبکہ بہتر نیند کے نتائج کا تعلق بہتر ذہنی صحت سے ہوتا ہے۔‘‘
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رات کو
پڑھیں:
کوہلی اور روہت کا پاکستانی مداح کو آٹوگراف اور تصاویر بنواتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بھارتی کرکٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما نے پاکستانی مداح کو آٹوگراف دیا اور تصاویر بھی بنوائیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی پرتھ میں جیسے ہی ہوٹل سے باہر نکلے تو ایک پاکستانی مداح نے ان سے آٹوگراف دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔کوہلی اپنا بیگ بس میں رکھ کر سیدھا پاکستانی مداح کے پاس چلے گئے، انہوں نے اسے آٹوگراف دیا اور تصویر بھی بنوائی۔ویڈیو میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق بھارتی کپتان روہت شرما جو بس میں بیٹھ چکے تھے، مداح کے اشارے سے بلانے پر بس سے نیچے اتر آئے اور آٹوگراف دے کر تصویر بھی بنوائی۔وائرل ویڈیو میں کوہلی اور روہت سے آٹوگراف حاصل کرنے والے مداح نے بتایا کہ ان کا تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے ہے اور وہ اس سے قبل بھی ان سے ایک بار مل چکے ہیں۔