ذرائع کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج اور توڑ پھوڑ کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور حملوں کے معاملے پر اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ تفتیشی ٹیموں کی سربراہی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کریں گے۔ درج ہونیوالے مقدمات کیلئے پراسیکیوشن کی بھی خصوصی ٹیمیں عدالتی کارروائی میں مدد کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ مذہبی جماعت تحریک لبیک کیخلاف درج مقدمات کی تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن پولیس نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج اور توڑ پھوڑ کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور حملوں کے معاملے پر اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ تفتیشی ٹیموں کی سربراہی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کریں گے۔ درج ہونیوالے مقدمات کیلئے پراسیکیوشن کی بھی خصوصی ٹیمیں عدالتی کارروائی میں مدد کریں گی۔

دوسری جانب لاہور کے مختلف تھانوں میں اس واقعے کے 41 مقدمات درج کئے گئے ہیں، جن کی تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں تمام ایس پیز سمیت مقدمات کے آئی اوز کی اہم میٹنگ ڈی آئی جی کی سربراہی میں ہوئی۔ میٹنگ میں انویسٹی گیشن آفیسرز کو مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کرکے چالان فوری جمع کروانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انویسٹی گیشن خصوصی ٹیمیں کے معاملے مقدمات کی

پڑھیں:

کراچی میں باپ نے 2 بچیوں کے گلے کاٹ دیے

’جیو نیوز‘ گریب

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کوثر نیازی کالونی میں باپ نے دو بچیوں کے گلے کاٹ دیے۔

پولیس کے مطابق ملزم اکبر ولد عبدالستار کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم شدید مالی دباؤ اور قرضوں میں مبتلا تھا، ملزم پر مختلف کمیٹیوں کے واجبات تھے جنہیں وہ بیروزگاری کے باعث ادا نہ کر سکا۔

مقتولہ زینب اور عالیہ کی عمریں 10 اور 11 سال تھیں، گرفتار ملزم کی 5 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ حیدری مارکیٹ عدیل احمد نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صبح 7 بجے کے بعد واقعے کی اطلاع ملی، موقع پر پہنچ کر ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کیا، تفتیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کا کہنا ہے کہ بیروزگاری سے تنگ آکر دونوں بچیوں کو قتل کیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: علیمہ خان کیخلاف ایف آئی اے نوٹسز کے معاملے پر کیس کی سماعت، تفصیلی رپورٹ طلب
  • کراچی میں باپ نے 2 بچیوں کے گلے کاٹ دیے
  • اسرائیلی حکومت کی نیتن یاہو کیخلاف کرپشن مقدمات ختم کرنے کی کوششیں تیز
  • وزیراعظم کی صنعتی پیداوار بڑھانے کیلئے جامع پالیسی سفارشات تشکیل دینے کی ہدایت
  • وزیراعظم کی صنعتی پیداوار بڑھانے کیلئے جامع و مؤثر پالیسی سفارشات تشکیل دینے کی ہدایت
  • پنجاب؛ دیرینہ دشمنی جیسے مقدمات کی تفتیش بھی سی سی ڈی کو سپرد کیے جانے کا امکان
  • کین ولیمسن انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے کیوی اسکواڈ میں شامل
  • افغان سرزمین سے پاکستان کیخلاف دہشتگردی کے سدباب کیلئے اقدامات ضروری ہیں، اسحاق ڈار
  • سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کیخلاف 70 شکایات مسترد، 3 شکایات مزید کارروائی کیلئے منظور