حکومت کا نیا جھٹکا , بجلی کے نرخوں میں اضافہ، عوام پریشان
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
اسلام آباد: نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی۔نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابقبجلی کی قیمت میں اضافہ اگست 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی ند میں کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومتی پالیسی کی گائیڈ لائنز کے مطابق اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین سے وصولی اکتوبر کے بلوں میں کی جائے گی جب کہ سی پی پی اے نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں 19 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عوام کے لیے بُری خبر، ملک بھر میں بجلی مہنگی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی گئی۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 8 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔ حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین سے وصولی اکتوبر کے بلوں میں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سی پی پی اے نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں 19 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔ 29ستمبر کو نیپرا نے ملک بھر میں بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی، اس کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہو گا۔