راولپنڈی پولیس نے تحریکِ لبیک پاکستان (TLP) کے امیر سمیت مقامی قیادت اور کارکنوں کے خلاف دہشتگردی، اقدامِ قتل، ڈکیتی، عوام کو اکسانے اور مجرمانہ سازش کے الزامات پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ روات پولیس نے پابندی کے باوجود شاہراہ عام بلاک کرنے، پولیس پر سیدھی فائرنگ کرنے، مزاحمت کے دوران ایمونیشن چھیننے اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کرنے کے واقعات پر کارروائی کی ہے۔

مقدمہ سب انسپکٹر نجیب اللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں تحریکِ لبیک کے امیر، قاری بلال سمیت 21 نامزد رہنماؤں و کارکنان اور 35 نامعلوم افراد کو شاملِ تفتیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے تحریکِ لبیک پاکستان کے حالیہ احتجاجات، ریاست کا مؤقف اور زمینی حقائق

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مدعی موقع پر ڈیوٹی پر موجود تھا جب اطلاع ملی کہ چک بیلی روڈ جٹھہ ہتھیال میں متعدد افراد ٹائر جلا کر سڑک بند کر کے احتجاج کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تحریکِ لبیک کے امیر نے لاہور سے اسلام آباد تک روڈ بلاک کرنے کی کال دی تھی، جس کے پیش نظر پنجاب حکومت نے جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر رکھی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق قاری بلال سمیت دیگر 21 کارکنان کلاشنکوف، پیٹرول بموں اور کیلوں والے ڈنڈوں سے لیس تھے اور عوام کو اکسا رہے تھے۔
پولیس کے قریب پہنچنے پر مسلح افراد نے سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ رپورٹ کے مطابق قاری ابرار نے کلاشنکوف سے فائرنگ کی جس سے گولی کانسٹیبل عدنان کو لگی، تاہم وہ بلٹ پروف جیکٹ کے باعث محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیے ٹی ایل پی کے انتہاپسندوں کی پولیس کو یرغمال بنانے کی ویڈیو وائرل،’یہ کھلی دہشتگردی ہے‘

ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا ہے کہ قاری دانش اور اس کے ساتھیوں نے کانسٹیبل نذیر پر تشدد کیا، وردی پھاڑ دی اور آنسو گیس کے 150 شیل چھین لیے۔
فائرنگ سے ایک سرکاری گاڑی بھی گولیوں کی زد میں آئی۔ پولیس نے اضافی نفری طلب کر کے مظاہرین کو منتشر کیا۔

موقع سے 10 کیلوں والے ڈنڈے، 4 پیٹرول بم، تحریکِ لبیک کے جھنڈے، چادر میں لپٹے پتھر اور چلائی گئی گولیوں کے خول قبضے میں لے لیے گئے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ افراد نے اپنی قیادت کی ایما پر تشدد، فائرنگ اور مزاحمت کرتے ہوئے جرم کا ارتکاب کیا، لہٰذا ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ٹی ایل پی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹی ایل پی کے مطابق کے امیر لبیک کے

پڑھیں:

کراچی: ڈبو گیم کے دوران جھگڑا، فائرنگ اور تشدد سے 5 افراد زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد پہاڑ گنج میں واقع شاہراہ نور جہاں پر ڈبو گیم کی دکان میں کھیل کے دوران دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جھگڑا شدت اختیار کرگیا جس کے بعد دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ اور تشدد کیا، نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

جھگڑے کے دوران دکانوں کا سامان بھی توڑا گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پالیا۔

پولیس کے مطابق ایک شخص کو گولی جبکہ دیگر کو تشدد سے چوٹیں آئیں، فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے تاہم ابھی تک گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: سعد رضوی سمیت مقامی قیادت پر انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج
  • امیر ٹی ایل پی سیمت کئی افراد کے خلاف سکیورٹی فورسز پر حملے کا مقدمہ درج
  • مذہبی جماعت کا احتجاج: سعد رضوی سمیت 3500 سے زائد کارکنان کے خلاف دہشتگردی اور قتل کا مقدمہ درج
  • ٹی ایل پی امیر سعد رضوی سمیت مقامی قیادت و کارکنان پر راولپنڈی میں بھی مقدمہ درج
  • تحریک لبیک کیخلاف رات کے اندھیرے میں آپریشن (تصادم میں ایس ایچ اوسمیت 5 افراد جاں بحق، 48 اہلکار زخمی)
  • لاہور میں پولیس آپریشن کے خلاف حیدر آباد میں تحریک لبیک لائرز ونگ کی احتجاجی ریلی
  • تحریک لبیک کے احتجاج سے متعلق کراچی پولیس کا ردعمل سامنے آگیا
  • کراچی: ڈبو گیم کے دوران جھگڑا، فائرنگ اور تشدد سے 5 افراد زخمی
  • تحریک لبیک کے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کا امکان