نیپرا نے کےالیکٹرک کا ٹیرف کم کردیا، صارفین کو بڑے ریلیف کی امید
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
ویب ڈیسک :نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کےالیکٹرک کی مالی سال 2024 تا 2030 کے لیے ملٹی ایئر ٹیرف کی نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق نیپرا نے بجلی کا اوسط ٹیرف فی یونٹ 39.97 روپے سے گھٹا کر 32.37 روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیپرا کے فیصلے کا اطلاق کےالیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی بزنس پر ہوگا۔ ترجمان کےالیکٹرک نے بتایا کہ رائٹ آف کلیمز سے متعلق نیپرا نے اپنا سابقہ فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
ترجمان نے مزید کہا کہ دیگر معاملات میں نیپرا کی جانب سے کی گئی نمایاں تبدیلیاں کمپنی کے لیے غیر پائیدار ہیں اور ان سے تمام اسٹیک ہولڈرز، خصوصاً صارفین پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔
کےالیکٹرک نے تصدیق کی ہے کہ وہ نیپرا کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے اور کمپنی تمام قانونی راستے اختیار کرے گی تاکہ اپنی حقوق اور مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔
یہ فیصلہ صارفین کے لیے امید افزا ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں گھریلو اور صنعتی صارفین کے بلوں میں کمی کی توقع ہے، تاہم کےالیکٹرک کے مطابق قانونی چیلنجز جاری رہ سکتے ہیں۔
علی ظفر کو امریکا میں ’کلچرل آئیکون ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔
اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔