Jasarat News:
2025-10-22@20:29:40 GMT

رواں سال ہونےوالی لنکا پریمیئر لیگ ملتوی کر دی گئی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT

رواں سال ہونےوالی لنکا پریمیئر لیگ ملتوی کر دی گئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کولمبو : سری لنکا نے رواں سال ہونے  والی لنکا پریمیئر لیگ ( ایل پی ایل) ملتوی کر دی۔

سری لنکا کرکٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  اس سال لنکا پریمیئر لیگ کا انعقاد نہیں ہوگا۔

سری لنکا کرکٹ کے مطابق فیصلہ ٹی 20 ورلڈکپ کی تیاریوں پر مکمل توجہ دینے کے لیے کیا گیا ہے، ایل پی ایل 2025 کسی اور مناسب ونڈو میں کرائی  جائے گی۔

ایل پی ایل 2025 کا انعقاد ابتدائی طور پر یکم دسمبر سے 23 دسمبر تک ہونا طے پایا تھا۔

آئی سی سی گائیڈ لائنز کے مطابق ورلڈکپ کے لیے تمام وینیوز زبردست حالت میں ہونے لازمی ہوتے ہیں، لیگ ملتوی کرنے کے  فیصلے سے گراؤنڈز انفرااسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کے لیے مدد ملے گی تاکہ میگا ایونٹ کا کامیاب انعقاد کیا جا سکے۔

شائقین کے لیے اسٹینڈز کو جدید سہولیات سے آراستہ  اور کھلاڑیوں کے ڈریسنگ رومز اور ٹریننگ ایریاز کو بہتر کیا جائے گا۔

سری لنکا کرکٹ کے مطابق اس وقت 3  وینیوز پر تعمیر و مرمت کا کام جاری ہے۔ کولمبو اسٹیڈیم میں ویمنز ورلڈکپ کے میچز کی وجہ سے ترقیاتی کام روکا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آئندہ برس فروری مارچ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ مشترکہ طور پر بھارت  اور سری لنکا میں ہونا ہے۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سری لنکا کے لیے

پڑھیں:

پاکستان میں رواں سال شدید سردی پڑنے کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات

— فائل فوٹو 

پاکستان میں رواں سال موسم سرما میں شدید سردی پڑنے کا امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر، دسمبر اور جنوری میں درجہ حرارت معمول سے زائد رہ سکتے ہیں، شمالی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زائد رہیں گے۔

پاکستان میں رواں سال شدید سردی پڑنے کا امکان، ماہرین نے خبردار کردیا

اسلام آباد ماہرین نے پاکستان میں کئی دہائیوں کی...

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ رواں سال موسم سرما میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی، جنوری کے اختتام پر بارش کا امکان ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں کم ہونے کے باعث فضائی معیار متاثر رہے گا، پنجاب اور بالائی سندھ میں اسموگ زیادہ رہے گی۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ رواں سال موسم سرما کے دوران کراچی میں بھی فضائی معیار متاثر رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سری لنکا میں رواں سال ہونے والی ایل پی ایل 2025 ملتوی کردی گئی
  • رواں برس ملک میں شدید سردی پڑنے کا امکان نہیں: محکمہ موسمیات
  • پاکستان میں رواں سال شدید سردی پڑنے کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات
  • عدالت عظمیٰ‘ 26 ویں آئینی ترامیم کیس کی سماعت آج تک کیلیے ملتوی
  • پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف
  • پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، رواں سال تعداد 30 ہوگئی
  • ویمنز ورلڈ کپ، سری لنکا نے دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلادیش کو شکست دیدی
  •  پارلیمانی انتخابات ملتوی کرنے سے خانہ جنگی ہوسکتی ہے، امریکی ایلچی ٹام بیرک کا لبنان کو انتباہ
  • جی ایچ کیو حملہ کیس ،سماعت بغیرکسی کارروائی کے 22اکتوبر تک ملتوی