ویمنز ورلڈ کپ، سری لنکا نے دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلادیش کو شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ممبئی: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں سری لنکا نے بنگلا دیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنز سے ہرا دیا۔
ممبئی میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں فاتح ٹیم کے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 9 وکٹ پر 195 رنز بنا سکی۔میچ میں سری لنکن ٹیم کی پہلی وکٹ پہلی گیند پر گر گئی، لیکن پھر کپتان چماری اتاپتو اور ہاسینی پریرا نے اسکور 72 رنز تک پہنچایا۔چماری اتاپتو 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں جبکہ ہاسینی پریرا نے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔اس کے بعد نیلاک شیکا سلوانے 37 رنزبنائے لیکن دوسری جانب سے کوئی بیٹر ڈبل فیگر میں بھی نہ جا سکی اور ٹیم 49ویں اوور میں 202 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، بنگلادیش کی شورنا اختر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی 3 وکٹیں تو 44 رنز پر گر گئیں، لیکن اس کے بعد شرمین اختر اور کپتان نگار سلطانہ نے اسکور 126 تک پہنچا دیا۔نگار سطانہ 77رنز بنا کرآؤٹ ہوئیں تو اس کے بعد کسی بیٹر نے شرمین کا ساتھ نہ دیا، ایک ایک کر کے وکٹیں گر تی رہیں اور ٹیم 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 195 رنز بنا سکی۔شرمین 64رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں جبکہ سری لنکا چماری اتاپتو نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
ایشین گیمز کرکٹ : پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو براہِ راست کوارٹر فائنل میں رسائی مل گئی
ایشین گیمز 2026 کی مردوں کی کرکٹ کے ڈرا کا اعلان کردیا گیا، جس کے تحت پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے (کوارٹر فائنل) میں جگہ مل گئی ہے۔
20 ستمبر سے جاپان کے شہر ناگویا میں شروع ہونے والے 10 ٹیموں پر مشتمل مردوں کے کرکٹ مقابلوں میں ابتدائی مرحلے میں افغانستان، ہانگ کانگ، جاپان، ملائیشیا، نیپال اور عمان ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے، جہاں سے 4 ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ’دو چار ہاتھ جبکہ لب بام رہ گئے‘: نور زمان ورلڈ گیمز اسکواش فائنل سے دستبردار، سلور میڈل حاصل
قرعہ اندازی کے مطابق گروپ اے میں افغانستان، جاپان اور نیپال شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں ہانگ کانگ، ملائیشیا اور عمان کو رکھا گیا ہے۔ دونوں گروپوں کی سرفہرست 2، 2 ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ کر پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کا سامنا کریں گی۔
دوسری جانب خواتین کے کرکٹ مقابلے 17 سے 22 ستمبر تک کھیلے جائیں گے، جن میں تمام 8 ٹیمیں براہِ راست کوارٹر فائنل سے اپنی مہم کا آغاز کریں گی۔
قرعہ اندازی کے مطابق دفاعی چیمپیئن بھارت کا مقابلہ میزبان جاپان سے ہوگا، بنگلہ دیش چین کے خلاف میدان میں اترے گا، سری لنکا ملائیشیا سے ٹکرائے گا، جبکہ پاکستان کی خواتین ٹیم کا پہلا میچ تھائی لینڈ کے خلاف ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم تاریخ میں رقم، ماضی میں کب کب پاکستان کا جھنڈا سب سے اونچا رہا؟
ایشین گیمز میں مردوں اور خواتین کے تمام کرکٹ میچز ٹی20 فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایشین گیمز، جو 2023 میں چین کے شہر ہانگژو میں منعقد ہوئی تھیں، میں بھارت نے مردوں اور خواتین دونوں کیٹیگریز میں سونے کے تمغے اپنے نام کیے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایشیئن گیمز بھارت پاکستان کوارٹر فائنل