وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت نے اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی جبکہ  خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وفاقی وزرا انجینئیر امیر مقام، سردار محمد یوسف، عطاء اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، ارکان پارلیمنٹ پیر صابر شاہ، کیپٹن صفدر، مرتضی جاوید عباسی، اختیار ولی اور سردار مشتاق  موجود تھے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبر پختونخواکی ملاقات، مختلف اُمور پر تبادلہ خیال  

(اویس کیانی) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی جس میں مختلف امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔
لاہور میں محسن نقوی کی رہائش گاہ پرہونےوالی ملاقات  میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتِحال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کیخلاف جاری آپریشن، پاک افغان موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے دورانِ گفتگو پولیس ٹریننگ سنٹر و نادرا آفس ڈی آئی خان پر دہشت گرد حملے میں شہدائے پولیس کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیااورپولیس ٹریننگ سنٹر، نادرا آفس ڈی آئی خان کی متاثرہ عمارت کی ازسر نو بحالی پر اتفاق کیا۔
فیصل کریم کنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام امن کے داعی ہیں، صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے قیام امن ناگزیر ہے، ملک و قوم کے دشمن دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ناگزیر ہے۔

خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم

اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
محسن نقوی نے کہاکہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد پاکستان کی یکجہتی اور امن کے دشمن ہیں،درندہ صفت عناصر کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے،پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا خاتمہ کرکے دم لیں گے،وفاقی حکومت صوبہ میں امن و امان اور انسداد دہشت گردی کیلئے بھرپور ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔

کاہنہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 8 ملزم پکڑلیے

متعلقہ مضامین

  • کے پی سے تعلق رکھنے والے ارکانِ پارلیمنٹ اور رہنماؤں کی وزیراعظم سے ملاقات
  • شہباز شریف سے خیبر پختونخوا کے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت کی ملاقات
  • وزیرِ اعظم سے خیبر پختونخوا کے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت کی ملاقات
  • وزیراعظم سے خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں کی ملاقات
  • سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی
  • خیبر پختونخوا کی کابینہ سازی میں مشکلات، پی ٹی آئی اراکین نے بڑا مطالبہ کردیا
  • پاکستان کو ذمہ دار قیادت اور سنجیدہ سیاسی سوچ کی ضرورت ہے، وزیر مملکت برائے داخلہ
  • خیبرپختونخوا کی کابینہ سازی میں مشکلات، پی ٹی آئی اراکین نے بڑا مطالبہ کردیا
  • وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبر پختونخواکی ملاقات، مختلف اُمور پر تبادلہ خیال