مودی حکومت کا سیاہ باب، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
مودی حکومت کی سفارتی لاپروائی، ناقص خارجہ پالیسی اور ناکامیوں نے بھارت کو ذلت آمیز مقام پر پہنچا دیا۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی دیکھنے میں آئی ہے، ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں بھارتی پاسپورٹ 85 نمبر پر چلا گیا ہے۔
مودی حکومت نے عوامی وسائل کو ہتھیاروں کی خریداری اور اپنے جنگی جنون میں دھکیل دیا۔ نااہل مودی حکومت کی ناکامی اور جنگی جنون نے بھارت میں روزگار، تعلیم اور صحت کے نظام کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے سرکاری اسپتالوں میں70 فیصد وینٹی لیٹر خراب ہیں، اسپتالوں میں بنیادی ضروریات کی کمی اور جعلی ادویات مریضوں کو موت کے منہ میں دھکیل رہی ہیں۔
بھارت میں بیروزگاری کی شرح 5.
مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں اور ذاتی مفادات کی سیاست کا خمیازہ بھارتی عوام بھگت رہے ہیں، ظالم مودی کی تمام تر توجہ مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کی نسل کشی اور ہندوتوا نظریے کو ریاستی پالیسی میں بدلنے پر مرکوز ہے۔
نااہل مودی حکومت کی ناکام پالیسیوں اور دہشت گردی کی حمایت نے بھارت کو سفارتی تنہائی میں دھکیل دیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مودی حکومت کی
پڑھیں:
لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
لاہور میں آج زیادہ تر موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
مون سون سسٹم کے تحت آج صبح لاہور میں سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 40 اور گلشن راوی میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سگیاں پل پر 34 اور سمن آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ گزشتہ دو سے تین روز کے دوران بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، مون سون کی بارشوں کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہے گا۔