سارا نظام ایک لمحے میں ڈی ریل ہوسکتاہے ، حسن مرتضیٰ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251023-08-14
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی سی ای سی نے فیصلہ کیا کہ ہمیں جلدی نہیں کرنی، مزید بہتری کی کوشش کرنی ہے، سارے سسٹم کو ایک لمحے میں ڈی ریل کیا جاسکتا ہے، لیکن پیپلزپارٹی کی قربانیوں سے سسٹم بحال ہواہے، آج پارلیمان تو پانچ سال پورے کرتی ہے لیکن کوئی بھی حکومت پانچ سال پورے نہیں کرپاتی۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا پیپلزپارٹی مریم نواز سے ان کی مبینہ بدتمیزی پر معافی کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی ہے؟ اس پر حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ بدتمیزی تو بہت چھوٹی چیز ہے، شاید یہ ان کے لاشعور میں ہے، ہم اسے محسوس بھی نہیں کرتے، پارٹی ترجمان لفظوں کے چناؤ اور کیمونی کیشن اسکل کو بہتر کرلیں تو پھر سیاست دان تماشا نہیں بنیں گے، آج بھی ہم سڑکیں بنانے کے لیے اربوں روپے قرض لے رہے ہیں توموسمیاتی تبدیلی کے لیے کیوں نہیں بات کرتے۔حسن مرتضیٰ نے پنجاب حکومت پر سیلاب میں غلط اعداد و شمار بتانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اتنی کشتیوں میں لاکھوں لوگ ایک ہفتے میں ریسکیو نہیں کیے جاسکتے، موجودہ کشتیوں میں اتنے لوگوں کو ریسکیو کرنے میں کم از کم 6 ماہ لگ جائیں، آپ کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت فوری امداد کا طریقہ پسند نہیں تھا، اب جو امداد شروع ہوئی ہے وہ کس میکنزم کے تحت ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آقا نبی کریم ؐ کا نظام عدل پوری د نیاکیلیے مشعل راہ ہے‘ محمد شاداب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے پیارے آقا کریم ؐکا نظام عدل و انصاف ترقی و خوشحالی اور غریب کو حقوق فراہم کرنے کیلیے دنیا بھر کیلیے مشعل راہ ہے۔ پاکستان کا استحصال کرنے والوں نے ملک کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کیلیے لسانیت اور انتہاپسندی کو فروغ دیا، دین اسلام مساوات کا حکم اور سب کو برابر کے حقوق فراہم کرنے کا درس دیتا ہے۔ ملک کو مسائل کے دلدل سے نکالنے اور بیرونی قرضوں سے نجات کیلیے ایک قوم پاکستانی بن کرکام کرنا ہوگا۔ بھارت دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کی مسلسل سازشیں کررہا ہے۔ بھارت کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے اور دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلیے متحد ہیں۔