سلمان خان اپنے بھائی ارباز سے نفرت کرتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار اور مصنف ابھینو کشیپ نے ایک تازہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی ارباز خان کے ساتھ تعلقات خوشگوار نہیں رکھتے ہیں اور فلم دبنگ کے دوران وہ ان سے ناخوش تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے سلمان خان کیخلاف متنازع بیانات دینے والے بالی ووڈ کے ہدایتکار ابھینو کشیپ کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے فلم دبنگ میں ارباز خان کے کئی مناظر حذف کروا دیے کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ ٔاسکرین پر ارباز کا کردار نمایاں ہو۔
2010 میں ریلیز ہونے والی مشہور فلم دبنگ کے ہدایتکار نے مزید دعویٰ کیا کہ فلم کے سیٹ پر دونوں بھائیوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان فلم کے فوکس میں صرف خود کو رکھنا چاہتے تھے۔
ہدایتکار نے یہ بھی الزام لگایا کہ سلمان خان نے فلم کے ایڈیٹر کو مبینہ طور پر اغوا کر کے دبنگ کے فائنل کٹ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔
یاد رہے کہ ابھینو کشیپ ماضی میں بھی سلمان خان اور ان کے خاندان پر کئی سنگین الزامات عائد کر چکے ہیں، تاہم خان خاندان کی جانب سے ان دعوؤں پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
مجھے نعمان اعجاز سے نفرت ہے: خلیل الرحمٰن قمر
معروف ڈرامہ نویس خلیل الرحمٰن قمر نے ایک بار پھر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شوبز انڈسٹری میں جاری تنازعات پر بات کی ہے، انہوں نے نعمان اعجاز اور ماہرہ خان سے متعلق اپنے دل کے تاثرات بیان کیے۔
ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ انڈسٹری کے کئی فنکاروں سے میرے اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرا نعمان اعجاز سے کوئی مسئلہ نہیں، میں بس اس سے نفرت کرتا ہوں اور ہمیشہ نفرت کروں گا، یہ صرف اختلافِ رائے یا ناراضی کا معاملہ نہیں بلکہ ایک واضح اور شدید ناپسندیدگی ہے، جسے میں چھپانا نہیں چاہتا۔
گفتگو کے دوران خلیل الرحمٰن قمر نے ماہرہ خان کے ساتھ اپنے تنازع پر بھی روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان ایک بہترین فنکارہ ہیں اور ان کے ساتھ میرا تعلق ہمیشہ احترام اور دوستی پر مبنی رہا، لیکن میں اُن الفاظ کو معاف نہیں کر سکتا جو ماہرہ نے میرے خلاف استعمال کیے تھے۔
خلیل الرحمٰن قمر نے امید ظاہر کی کہ شاید ایک دن میں اُن الفاظ کو معاف کر سکوں، مگر فی الحال وہ میرے لیے قابلِ قبول نہیں۔
واضح رہے کہ ان دونوں کے درمیان تلخی اُس وقت بڑھی جب ماہرہ خان نے خلیل الرحمٰن قمر اور ماروی سرمد کے درمیان ہونے والی بحث پر اپنا ردعمل دیا تھا۔