Daily Mumtaz:
2025-12-08@13:12:28 GMT

سلمان خان اپنے بھائی ارباز سے نفرت کرتے ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT

سلمان خان اپنے بھائی ارباز سے نفرت کرتے ہیں؟

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار اور مصنف ابھینو کشیپ نے ایک تازہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی ارباز خان کے ساتھ تعلقات خوشگوار نہیں رکھتے ہیں اور فلم دبنگ کے دوران وہ ان سے ناخوش تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے سلمان خان کیخلاف متنازع بیانات دینے والے بالی ووڈ کے ہدایتکار ابھینو کشیپ کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے فلم دبنگ میں ارباز خان کے کئی مناظر حذف کروا دیے کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ ٔاسکرین پر ارباز کا کردار نمایاں ہو۔

2010 میں ریلیز ہونے والی مشہور فلم دبنگ کے ہدایتکار نے مزید دعویٰ کیا کہ فلم کے سیٹ پر دونوں بھائیوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان فلم کے فوکس میں صرف خود کو رکھنا چاہتے تھے۔

ہدایتکار نے یہ بھی الزام لگایا کہ سلمان خان نے فلم کے ایڈیٹر کو مبینہ طور پر اغوا کر کے دبنگ کے فائنل کٹ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔

یاد رہے کہ ابھینو کشیپ ماضی میں بھی سلمان خان اور ان کے خاندان پر کئی سنگین الزامات عائد کر چکے ہیں، تاہم خان خاندان کی جانب سے ان دعوؤں پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

حیدرآباد پولیس ٹریننگ سینٹر سے پاس آئوٹ کرنے والے کانسٹیبل پاسنگ آئوٹ پریڈ کے دوران اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • خلیل الرحمٰن قمر کا انکشاف: "نعمان اعجاز سے کوئی مسئلہ نہیں، بس شدید نفرت ہے"
  • بگ باس 19 اپنے اختتام کو پہنچا، جیتنے والے گورو کھنّہ کو کتنی انعامی رقم ملی؟
  • ’ہر طرح کا تعاون کیا پھر بھی مارا گیا‘، جیل سے رہائی کے بعد ڈکی بھائی نے خاموشی توڑ دی
  • ’اپنے 7 سالہ بیٹے سے مجھے گالیاں دلوائیں‘، ڈکی بھائی نے تفتیشی افسر سرفراز چوہدری سے متعلق مزید کیا بتایا؟
  • مجھے نعمان اعجاز سے نفرت ہے: خلیل الرحمٰن قمر
  • سندھ ہر قوم، تہذیب اور ثقافت کو اپنے دامن میں جگہ دینے والی دھرتی: گورنر
  • ادارے ایک دوسرے کے خلاف کھڑے اور نفرت سے کام لیا جارہا ہے، شاہد خاقان عباسی
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل کیا تبدیلیاں ہوں گی؟ سلمان آغا نے بتادیا
  • حیدرآباد پولیس ٹریننگ سینٹر سے پاس آئوٹ کرنے والے کانسٹیبل پاسنگ آئوٹ پریڈ کے دوران اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے
  • اُرمیلا سے محبت؛ ہدایتکار رام گوپال ورما کی پہلی بار لب کشائی