خلیل الرحمٰن قمر کا انکشاف: "نعمان اعجاز سے کوئی مسئلہ نہیں، بس شدید نفرت ہے"
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
معروف ڈرامہ نویس خلیل الرحمٰن قمر نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں نعمان اعجاز سے کسی قسم کا ذاتی مسئلہ نہیں، تاہم وہ اُن سے شدید نفرت کرتے ہیں اور یہ جذبات ہمیشہ برقرار رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ انڈسٹری میں اُن کے کئی افراد کے ساتھ اختلافات ڈھکے چھپے نہیں، مگر نعمان اعجاز کے معاملے میں صرف ناراضی نہیں بلکہ واضح ناپسندیدگی موجود ہے۔ گفتگو کے دوران انہوں نے ماہرہ خان کے ساتھ اپنے تنازع کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ماہرہ خان بہترین فنکارہ ہیں اور ان کے ساتھ ہمیشہ احترام اور دوستی کا تعلق رہا، تاہم وہ اُن الفاظ کو معاف نہیں کر سکتے جو ماہرہ نے 2020 میں اُن کے خلاف استعمال کیے تھے۔ خلیل الرحمٰن قمر نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ شاید ایک دن وہ اُن الفاظ کو معاف کر سکیں، مگر فی الحال ایسا ممکن نہیں۔ یاد رہے کہ تلخی اُس وقت بڑھی تھی جب ماہرہ خان نے ماروی سرمد کے خلاف خلیل الرحمٰن قمر کے سخت الفاظ کی مذمت کرتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: خلیل الرحم ن قمر
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔