data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے تارکین وطن اگر دوبارہ امریکا آئے اور گرفتار ہوئے تو انہیں 10سال قید کی سزا دی جائے گی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ماضی میں چین کے ساتھ کیے گئے تجارتی معاہدوں کے باعث امریکا نے بیجنگ کو اربوں ڈالر فراہم کیے، جس سے دراصل چین کی فوجی طاقت بڑھانے میں مدد ملی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت نے ٹیرف عائد کر کے چین سے سیکڑوں لاکھوں ڈالر واپس لیے۔ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت میں انتہاپسند عناصر موجود ہیں جو ملک کے مفادات کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ مشرق وسطی کے کئی اتحادیوں نے ان سے بات کی ہے اور کہا ہے کہ وہ خوشی سے غزہ میں اپنی فوج بھیجنا چاہتے ہیں تاکہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر حماس کو جواب دیں۔ دوسری جانب آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں تارکین وطن کے خلاف پْرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے جن کے نتیجے میں سیکڑوں مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق مظاہرین نے پولیس وین کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا جبکہ 6 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ۔ احتجاج اس ہوٹل کے باہر کیا گیا جہاں پناہ گزینوں کو عارضی طور پر رکھا جاتا ہے، پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے مرچ اسپرے اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ مظاہرے 26 سالہ ملزم کی 10 سالہ بچی سے زیادتی کے الزام کے بعد شروع ہوئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ملزم تارک وطن ہے۔ اس معاملے پر آئیرلینڈ کے وزیر انصاف نے کہا ہے کہ جرم کو نفرت انگیزی کے لیے استعمال کرنا ناقابل قبول ہے۔ واضح رہے کہ 2023ء میں بھی ڈبلن میں تارکین وطن مخالف فسادات میں درجنوں گاڑیاں جلا دی گئی تھیں۔برطانیہ میں بھی گزشتہ برس اسی طرح کے واقعے کے بعد فسادات شروع ہوئے تھے۔

 

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تارکین وطن

پڑھیں:

کراچی : نویں جماعت کے نتائج کا اعلان ہوتے ہی آن لائن سسٹم بیٹھ گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی : میٹرک بورڈ کراچی نے نویں جماعت کے سائنس اور جنرل گروپ (ریگولر و پرائیوٹ) کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کے نتائج جاری کردیے تاہم آن لائن سسٹم کی خرابی کی وجہ سے ہزاروں طلبا ذہنی اذیت سے دوچار ہیں۔

میٹرک بورڈ کی جانب سے امتحانی نتائج کا اعلان بدھ کی سہ پہر کیا گیا جبکہ نتائج کو 4 بجےتک ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہونا تھا۔

سیکنڈری بورڈ کی ویب سائٹ نہ چلنے کی وجہ سے طلبا دہری اذیت کا شکار ہوئے اور وہ 6 گھنٹے سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود بھی اپنا رزلٹ نہیں دیکھ سکے۔

سال 2025 کے امتحانات میں سائنس گروپ میں 1 لاکھ 77 ہزار سے زائد طلبا نے شرکت کی جبکہ کامیابی کا تناسب 78 فیصد سے زائد رہا اور 1 لاکھ 33 ہزار طلبا تمام 7 پرچوں میں پاس ہوئے ہیں۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ سندھ نے کاشت کاروں کیلیے بڑے پیکیج کا اعلان کردیا
  • پنجاب حکومت کاغیر قانونی رہائشیوں کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ
  • تیونس میں کشتی ڈوبنے سے تارکین وطن40 افریقی ہلاک،30کو بچالیا گیا
  • کراچی : نویں جماعت کے نتائج کا اعلان ہوتے ہی آن لائن سسٹم بیٹھ گیا
  • پنجاب حکومت کا ریاست دشمن عناصر، غیرقانونی رہائشیوں اور بدمعاش کلچر کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کا اعلان
  • خیبر پختونخوا  میں گورنر راج نہیں لگایا جائے گا ، طلال چوہدری کا اعلان
  • ٹی ایل پی کی فنانسنگ روک دی ، فنانسنگ کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی ہوگی‘دہشتگردی کے مقدمات بنیں گے،عظمی بخاری
  • کرغیزستان: سزائے موت کی بحالی عالمی قانون کی خلاف ورزی ہوگی، وولکر ترک
  • پاک افغان تجارت دوبارہ شروع ہوگی، افغانستان پاکستانی بندرگاہ استعمال کرسکے گا، خواجہ آصف