City 42:
2025-10-22@20:48:59 GMT

کچے کے 65 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے

اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT

ویب ڈیسک : سرنڈر پالیسی کے تحت شکار پور پولیس لائن میں منعقدہ تقریب میں کچے کے 65 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے۔

سرنڈر پالیسی تقریب میں ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں کی فہرست جاری کردی گئی، جس کے مطابق ہتھیار ڈالنے والوں میں ضلع کشمور، کندھ کوٹ، شکارپور کے 65 ڈاکو شامل ہیں۔ اس تقریب میں وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار، آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

اس تقریب میں ڈاکوؤں کا جمع کروایا گیا جدید اسلحہ بھی رکھا گیا، جس میں کلا شنکوف، راکٹ لانچر، اینٹی ایئرکرافٹ گن سمیت دیگر جدید ہتھیار شامل ہیں۔

بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے

View this post on Instagram

A post shared by Sindh Police (@policesindh)

پولیس کے مطابق 50 سے زائد کچے کے ڈاکوؤں نے  آج خود کو قانون کے حوالے کردیا۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

شکار پور کچے کے خطرناک 72 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے

SHIKARPUR:

سندھ کے ضلع شکار پور میں کچے کے خطرناک 72 ڈاکوؤں نے صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار کی موجودگی میں ہتھیار ڈال دیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شکار پور میں ہتھیار ڈالنے والے 72 خطرناک ڈاکوؤں میں بیلو تیغانی، بڈانی اور دیگر گینگز کے ارکان شامل ہیں، جنہوں نے اپنا تمام اسلحہ بھی جمع کرادیا۔

وزیرداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ صدرمملکت آصف زرداری نے پالیسی دی کہ کچے میں امن قائم ہونا چاہیے، ہر کوئی چاہتا ہے خطے میں امن ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر کوئی اپنے بچوں کے ساتھ سکون کی زندگی گزارے، یہ پالیسی ایک سال قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے دی تھی۔

ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے سکھر میں پالیسی دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ لوگ حکومتی سطح پر ایک پالیسی بنائیں تاکہ اس علاقے میں امن ہو۔

متعلقہ مضامین

  • شکار پور کچے کے خطرناک 72 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
  • کچے کا تاریخی دن، ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے
  • حکومت سندھ کا کامیاب امن مشن، کچے کے 72ڈاکو ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے
  • شکارپور میں امن کی بحال، 71 ڈاکوؤں کا سرینڈر، 209 ہتھیار پولیس کے حوالے
  • کچے کے علاقے میں 72 ڈاکو ہتھیار ڈالنے پر آمادہ
  • کچے کے ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
  • کچے کا تاریخی دن، ڈاکو آج غیر مشروط ہتھیار ڈال رہے ہیں، تیاریاں مکمل
  • کچے کے علاقے میں تبدیلی، بدنام زمانہ ڈاکوؤں ہتھیار ڈالنے پر امادہ
  • ہتھیار ڈالنے والوں کو فنی تربیت اور روزگار کی فراہمی، سندھ میں کچےکےڈاکوؤں کےلیے سرینڈر پالیسی جاری