(اویس کیانی) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی جس میں مختلف امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔
لاہور میں محسن نقوی کی رہائش گاہ پرہونےوالی ملاقات  میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتِحال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کیخلاف جاری آپریشن، پاک افغان موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے دورانِ گفتگو پولیس ٹریننگ سنٹر و نادرا آفس ڈی آئی خان پر دہشت گرد حملے میں شہدائے پولیس کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیااورپولیس ٹریننگ سنٹر، نادرا آفس ڈی آئی خان کی متاثرہ عمارت کی ازسر نو بحالی پر اتفاق کیا۔
فیصل کریم کنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام امن کے داعی ہیں، صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے قیام امن ناگزیر ہے، ملک و قوم کے دشمن دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ناگزیر ہے۔

خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم

اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
محسن نقوی نے کہاکہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد پاکستان کی یکجہتی اور امن کے دشمن ہیں،درندہ صفت عناصر کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے،پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا خاتمہ کرکے دم لیں گے،وفاقی حکومت صوبہ میں امن و امان اور انسداد دہشت گردی کیلئے بھرپور ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔

کاہنہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 8 ملزم پکڑلیے

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: محسن نقوی کے خلاف

پڑھیں:

قائداعظم کے پاکستان میں انتہاپسندی کی کوئی جگہ نہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں، ہتھیار اٹھانے والوں اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان قائداعظم کا ملک ہے جہاں انتہاپسندی، بے امنی اور شرپسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔
یہ بات انہوں نے جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں قومی یکجہتی، مذہبی ہم آہنگی اور معاشرتی رواداری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کسی بے گناہ شخص کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی۔ جو افراد بے گناہ ثابت ہوں، انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے گا۔ کسی بھی مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا، البتہ شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے اس موقع پر کہا کہ ملک میں پائیدار امن، مذہبی برداشت اور رواداری کے لیے علمائے کرام کا کردار انتہائی اہم ہے۔ دینی مدارس دینی تعلیم کا مرکز ہیں اور ان کا احترام ہم سب پر لازم ہے، تاہم انتہاپسندی یا تشدد کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ امن کے فروغ کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔
شاہ اویس نورانی نے یقین دلایا کہ ان کی جماعت رواداری، بھائی چارے اور امن کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ انہوں نے اس بات کو سراہا کہ حکومت بے گناہوں کے تحفظ اور علماء سے مشاورت کے ساتھ پالیسی تشکیل دے رہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے: محسن نقوی
  • پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا خاتمہ کر کے دم لیں گے: محسن نقوی
  • فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد پاکستان کی یکجہتی اور امن کے دشمن ہیں، محسن نقوی
  • لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی ملاقات کررہے ہیں
  • فیصل کریم کنڈی کی محسن نقوی کے گھر آمد، ملکی مختلف اْمور پر تبادلہ خیال
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
  • وزیراعظم سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ
  • قائداعظم کے پاکستان میں انتہاپسندی کی کوئی جگہ نہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
  • کسی بے گناہ کے خلاف کارروائی ہوگی اور نہ ہی مدرسوں کو بند کیا جائے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی کی علامہ اویس شاہ نورانی کو یقین دہانی