data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251020-08-33

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جو آئین اور ریاست کو نہیں مانتے، ان سے مذاکرات ممکن نہیں، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جو لوگ آئین اور ریاست کو نہیں مانتے، ان سے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث عناصر کے خلاف آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے، اور نیشنل پیس آپریشن کے لیے تمام اداروں اور سیاسی قوتوں کو ایک پیج پر ہونا ضروری ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے یہ بات پولیس ٹریننگ سینٹر ڈی آئی خان کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔

 دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان میں زیادہ تر علاقوں میں امن قائم ہے، تاہم بعض علاقوں میں شرپسند عناصر اب بھی سرگرم ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حالیہ حملے میں ایک حملہ آور مقامی جبکہ باقی افغانی تھے، جو براہ راست افغانستان سے رابطے میں تھے۔

’ہم بار بار کہتے ہیں کہ بھارت اور اسرائیل پاکستان کے خلاف افغانستان کو استعمال کر رہے ہیں۔ پاکستان نے افغان بہن بھائیوں کو دہائیوں تک پناہ دی، لیکن افسوس ہے کہ آج وہ بھارت کے اشاروں پر پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ افغانستان کا ایک وفد بھارت میں موجود تھا اور اسی دوران پاکستان پر حملہ کیا گیا، جو بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کا واضح ثبوت ہے۔

 امن، ترقی اور قومی اتفاقِ رائے

گورنر نے کہا کہ پاکستان میں ترقی کے لیے پہلے امن کا قیام ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، اس کی ترقی امن سے مشروط ہے۔

ہم نے ضم شدہ علاقوں میں جرگے بھیجے تاکہ امن قائم ہو، لیکن بعض عناصر پاکستان کے قانون اور ریاست کو نہیں مانتے، ان کے ساتھ صرف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

 وفاقی قیادت کے فیصلے

فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ وزیراعظم کی زیرِ صدارت چاروں وزرائے اعلیٰ کا اجلاس ہو رہا ہے، جس میں قومی سلامتی اور آپریشن سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

’دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیاسی و عسکری اتحاد ناگزیر ہے۔ پاکستان میں امن اور استحکام کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • فیصل کریم کنڈی کی محسن نقوی کے گھر آمد، ملکی مختلف اْمور پر تبادلہ خیال
  • ملک و قوم کے دشمن دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ناگزیر ہے، گورنر فیصل کنڈی
  • اسلام آباد: پاکستان رومانیہ فرینڈشپ فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ابرارالحسنین کیجانب سے دیے گئے عشائیے کے موقع پر گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی، امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکرو دیگر کا گروپ فوٹو
  • خیبر پختونخوا پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ضروری وسائل کی فراہمی ترجیح ہے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
  • افغان پناہ گزینوں سے متعلق اجلاس، وزیراعلیٰ کی غیر حاضری پر گورنر خیبر پختونخوا برہم
  • وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے علامہ شاہ اویس نورانی کی ملاقات، مذہبی ہم آہنگی، رواداری، بھائی چارے اور قومی اتحاد کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • دہشت گرد مذاکرات کرنا نہیں چاہتے،فیصل کریم کنڈی
  • جو آئین اور ریاست کو نہیں مانتے، ان سے مذاکرات ممکن نہیں، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی
  • دہشت گرد مذاکرات کرنا نہیں چاہتے، فیصل کریم کنڈی