خیبرپختونخوا کی کابینہ سازی میں مشکلات، پی ٹی آئی اراکین نے بڑا مطالبہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو حکومت سازی سے پہلے بڑی مشکل کا سامنا ہے، پی ٹی آئی کے اراکین نے کابینہ میں منختب نمائندوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
خیبر پختونخواہ اسمبلی میں حکومتی ارکان نے وزیراعلی سے کابینہ میں منتخب ارکان کو شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر منتخب ارکان کی شمولیت پر بھرپور مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔
تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلی سہیل آفریدی کی زیر صدارت اسمبلی میں ہوا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں ارکان اسمبلی نے وزیراعلی کو بتایا کہ ارکان اسمبلی عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر آئے ہیں اور کابینہ میں غیر منتخب لوگوں کو شامل کرنا منتخب ارکان کے ساتھ ناانصافی ہے۔
اراکین نے کہا کہ مزمل اسلم کے علاوہ کسی غیر منتخب شخص کو کابینہ میں شامل نہ کیا جائے، منتخب نمائندوں میں سے جس کو چاہے کابینہ میں شامل کرے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
وزیراعلی سہیل آفریدی نے اراکین اسمبلی کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا ہے کہ کابینہ کا حتمی فیصلہ بانی چیئرمین کو کرنا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کابینہ میں
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کی کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ، اعلامیہ جلد جاری ہونے کا امکان
ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر کابینہ میں 8 وزرا کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن میں اکثریت علی امین گنڈاپور کی ٹیم کے وزرا کی شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد خیبر پختونخوا کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور جلد ہی اعلامیہ جاری ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کابینہ کا اعلامیہ آئندہ چند گھنٹوں میں جاری ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر کابینہ میں 8 وزرا کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن میں اکثریت علی امین گنڈاپور کی ٹیم کے وزرا کی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کے دور میں ناراض رہنے والے دو ارکان بھی کابینہ کی فہرست میں شامل ہیں اور ابتدائی طور پر کابینہ میں تمام نومنتخب ارکان کو شامل کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ نئی کابینہ کی حلف برداری پیر کو ہونے کا امکان ہے۔