data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹوکیو: جاپان میں حکمراں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) اور اپوزیشن جاپان انوویشن پارٹی (جے آئی پی) نے اتحاد کا معاہدہ کرلیا، جس کے بعد سناے تاکائچی کا جاپان کی پہلی خاتون وزیرِاعظم بننا تقریباً یقینی ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ معاہدہ ایل ڈی پی کی سربراہ سناے تاکائچی اور جے آئی پی کے سربراہ ہیروفومی یوشیمورا کے درمیان طے پایا،  اس اتحاد کے بعد  کل منگل کو ہونے والے پارلیمانی ووٹ میں تاکائچی کے جیتنے کے امکانات تقریباً طے ہوچکے ہیں۔

معاہدے پر دستخط کے بعد اپنے پہلے بیان میں تاکائچی نے کہا کہ ایل ڈی پی اور جے آئی پی کا اتحاد جاپان کے سیاسی استحکام کے لیے ایک بڑا قدم ہے۔

تاکائچی کو رواں ماہ کے آغاز میں ایل ڈی پی کی پہلی خاتون صدر منتخب کیا گیا تھا ، انہیں ابتدا میں ایک بڑا دھچکا اس وقت لگا جب پارٹی کی دیرینہ اتحادی کومیتو پارٹی نے 26 سالہ اتحاد ختم کر دیا تھا۔

64 سالہ قدامت پسند رہنما تاکائچی کو ایل ڈی پی کے 196 ارکانِ پارلیمان کی حمایت حاصل ہے لیکن وزارتِ عظمیٰ کے لیے 465 رکنی ایوانِ زیریں (Lower House) میں کم از کم 233 ووٹ درکار ہیں،  جے آئی پی کے 35 ارکان کی حمایت سے تاکائچی کے ووٹ بڑھ کر 231 ہوگئے ہیں، یعنی وہ ہدف کے انتہائی قریب ہیں۔

ایوانِ بالا (Upper House) میں، جہاں 248 نشستیں ہیں، انہیں مزید 4 ووٹوں کے ساتھ جے آئی پی کے 19 ارکان کی حمایت بھی درکار ہوگی۔

دوسری جانب اپوزیشن کی کونسٹی ٹیوشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے پاس 148 نشستیں ہیں، ڈیموکریٹک پارٹی فار دی پیپل کے پاس 27، جبکہ سابق اتحادی کومیتو کے پاس 24 ارکان کی حمایت موجود ہے۔

خیال رہے کہ ایل ڈی پی نے گزشتہ 75 برسوں میں تقریباً بغیر وقفے کے جاپان پر حکومت کی ہے، صرف چھ سال ایسے گزرے جب اقتدار کسی اور کے پاس رہا۔

اگر سناے تاکائچی وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر فائز ہو جاتی ہیں تو وہ ایک اقلیتی حکومت (Minority Government) کی سربراہی کریں گی، جسے جے آئی پی کی کابینہ میں بیرونی حمایت (Outside Support) حاصل ہوگی۔

جے آئی پی نے اتحاد کے بدلے میں 12 نکاتی مطالبات پیش کیے ہیں جن میں پارلیمانی نشستوں کی تعداد 10 فیصد کم کرنا بھی شامل ہے۔

جاپان میں آئندہ عام انتخابات اکتوبر 2027 تک متوقع ہیں، تاہم نیا اتحاد اگر چاہے تو قبل از وقت انتخابات (Snap Polls) کا اعلان بھی کر سکتا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایل ڈی پی جے آئی پی کی حمایت کے پاس

پڑھیں:

پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا