data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیر کی شام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاﺅس کراچی میں ملاقات کی جس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال اور سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے مابین حالیہ دنوں میں پنجاب میں پیدا ہونے والی صورتحال اور حکومتی کاروائی پرگفتگو ہوئی۔ بات چیت کے دوران افغان مہاجرین کے سندھ سے انخلا سے متعلق معاملات اور حکمت عملی بھی زیر غور آئی۔

ذرائع نے بتایاکہ وزیر داخلہ نے بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی موجودہ حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے وفاقی حکومت اسے اعتماد میں لیکر قومی پالیسیاں تشکیل دے گی۔ ملاقات کے دوران وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے درمیان امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے مسئلہ سے نمٹنے کے لیے قریبی تعاون کے طریقوں پر غورکیا گیا۔

اس موقع پر اس توقع کا بھی اظہار کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کے مابین حالیہ رابطوں کے ذریعے بہت سی غلط فہمیوں کا ازالہ ممکن ہوسکے گا۔ واضح رہے کہ وزیرداخلہ محسن نقوی نے گزشتہ دنوں وزیراعظم شہبازشریف سے بھی ملاقات کی تھی ۔محسن نقوی دونوں جماعتوں کے درمیان باہمی اعتماد سازی کے حوالے سے خاصے متحرک رہے ہیں اور ان کی یہ کوشش ہے کہ دونوں جماعتیںسیاسی ہم آہنگی کے ذریعے جمہوری نظام کے استحکام کے لئے مل کر کام کریں۔

ویب ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی محسن نقوی

پڑھیں:

ہم خوش ہوں گے جب کراچی کے لیے کام کیا جائے: بلاول بھٹو

فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم خوش ہوں گے جب کراچی کے لیے کام کیا جائے، کراچی کے ترقیاتی منصوبے پر وفاق سے بات ہوئی ہے، جو بھی ترقیاتی کام ہوں وہ اٹھارویں ترمیم کے مطابق ہوں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بی بی غریب عوام کی آواز تھیں، انہوں نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہادت قبول کی، 2007 میں کارساز کے مقام پر پیپلز پارٹی کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھا، شہید بی بی نے اپنی جدوجہد جاری رکھی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہید بی بی کے فلسفے اور سیاست کو لے کر آگے چل رہی ہے، آج پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مشرقی وسطیٰ میں ہونے والی پیش رفت بہت بڑی کامیابی ہے، مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں، غزہ کے معاملے پر امید تو ہے مگر خدشات بھی موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، سیاسی و ملکی صورتحال پر گفتگو
  • بلاول بھٹو سے محسن نقوی کی ملاقات، ملک کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال
  • محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، ن لیگ پی پی اختلافات کے خاتمے پر بات چیت
  • محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، پیپلز پارٹی کو اہم اتحادی قرار دے دیا
  • وزیرداخلہ محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • فیصل کریم کنڈی کی محسن نقوی کے گھر آمد، ملکی مختلف اْمور پر تبادلہ خیال
  • ایک ماہ بعد حکومت سے اتحاد کے معاملے پتر مزید غور کرینگے : پیپلز پارٹی 
  • پیپلز پارٹی کا حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کا مزید وقت دینے کا فیصلہ
  • ہم خوش ہوں گے جب کراچی کے لیے کام کیا جائے: بلاول بھٹو