خیبر پختونخوا کی کابینہ سازی میں مشکلات، پی ٹی آئی اراکین نے بڑا مطالبہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان نے وزیراعلیٰ سے کابینہ میں منتخب ارکان کو شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر منتخب ارکان کی شمولیت پر بھرپور مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کو حکومت سازی سے پہلے بڑی مشکل کا سامنا ہے، پی ٹی آئی کے اراکین نے کابینہ میں منختب نمائندوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان نے وزیراعلیٰ سے کابینہ میں منتخب ارکان کو شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر منتخب ارکان کی شمولیت پر بھرپور مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت اسمبلی میں ہوا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ارکان اسمبلی عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر آئے ہیں اور کابینہ میں غیر منتخب لوگوں کو شامل کرنا منتخب ارکان کے ساتھ ناانصافی ہے۔
اراکین نے کہا کہ مزمل اسلم کے علاوہ کسی غیر منتخب شخص کو کابینہ میں شامل نہ کیا جائے، منتخب نمائندوں میں سے جس کو چاہے کابینہ میں شامل کرے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ وزیراعلی سہیل آفریدی نے اراکین اسمبلی کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا ہے کہ کابینہ کا حتمی فیصلہ بانی چیئرمین کو کرنا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا منتخب ارکان کابینہ میں
پڑھیں:
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کے بجائے عوامی خدمت پر توجہ دیں، مریم نواز
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کے بجائے عوامی خدمت پر توجہ دیں، ہمیں اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کا مینڈیٹ ملا ہے۔
گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ ایٹم بم سے موٹرویز تک، بنیان مرصوص سے محافظ حرمین شرفین تک، اندھیروں سے روشنی تک ہر جگہ مسلم لیگ (ن) ہی نظر آتی ہے۔ میانوالی اور گجرات کے لوگ اعلی ترین عہدوں پر فائز رہے لیکن اپنے شہر کے مسائل حل نہ کرسکے۔ میانوالی میں ترقی کی نشانیاں ڈھونڈنی پڑتی تھیں، پورا گجرات بارش کے پانی میں ڈوب جاتا تھا۔
مریم نوازشریف نے کہا کہ ہم نے میانوالی میں سڑکیں، اوور ہیڈ بریج، اور گرین بس پراجیکٹس شروع کئے، گجرات میں 30 ارب روپے کی لاگت سے پورے شہر کا سیوریج سسٹم بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 12 سال خیبختونخوا پر ایک ہی پارٹی نے بلا شرکت غیر حکومت کی اور صوبہ اب آثار قدیمہ نظر آتا ہے، 23 نومبر کو ہری پور نے فیصلہ مسلم لیگ(ن) کے حق میں سنا دیا کیونکہ جھوٹ کی شیلف لائف ہوتی ہے۔ ہری پور میں شیر کے حق میں فیصلہ آنے کی وجہ نا اہلی کی تاریخ ہے۔ خیبر پختونخوا کی عوام نے جھوٹ کی سیاست کو خیر آباد کہہ کر(ن) لیگ کو ووٹ دیا۔
مریم نواز نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا ایک وزیراعلیٰ صوبائی سرکاری مشینری کے ساتھ وفاق پرحملہ آور ہوتا رہا، وزیراعلیٰ کے پی کے اڈیالہ کی بجائے اسپتالوں، اسکولوں کے سا منے جا کر بیٹھیں۔