کے الیکٹرک ٹیرف کاجائزہ کراچی کیلیے ایک اہم سنگ میل ہے، ترجمان پاور ڈویژن
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251023-08-7
اسلام آ باد (مانیٹر نگ ڈ یسک )ترجمان پاور ڈویژن نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے جائزے کو پورے ملک اور خاص طور پر کراچی کے عوام کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاور ڈویژن اس جائزے کو وقت پر فائل کرنے اور میرٹ پر مبنی نکات نیپرا کے سامنے رکھنے پر فخر محسوس کر رہا ہے ، ترجمان کے مطابق کچھ حلقے نیپرا کے کے الیکٹرک کے ملٹی ائر ٹیرف کے جائزے کوگمرا کن طور پر پیش کر رہے ہیں اور ایک ریگولیٹری اصلاح کو ایک مالیاتی چال یا صارف پر بوجھ کے طور پر پیش کررہے ہیں۔ترجمان کے مطابق حقیقت میں اتھارٹی کے فیصلے مکمل طور پر مساوات، استحکام اور شعبے کے استحکام کے اصولوں کی روشنی میں ہوئے ہیں۔مزید بتایا کہ یہ جائزہ کے الیکٹرک کے ٹیرف فریم ورک کو دوسری ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے فریم ورک کے مطابق لانے کے لیے کیا گیا تھا۔نیپرا کے جائزے نے ان ٹیرف عناصر کو ختم کیا جو قومی ریگولیٹری معیار کے مطابق نہیں تھے، جن میں غیر ملکی کرنسی سے منسلک منافع، نقصانات کی اجازت وغیرہ شامل ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
پاکستان نے 45 LNGکارگوز کی خریداری منسوخ کردی، پٹرولیم ڈویژن
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پاکستان نے قطر سے 24 اور اٹلی سے ایل این جی کے 21 کارگوز کی خریداری منسوخ کی، قطر سے 2026 میں درآمد کیے جانے والےایل این جی کارگوز میں سے 24 منسوخ کیے گئے۔
اٹلی کی کمپنی سے 2026 میں 12 کی بجائے صرف ایک ایل این جی کارگو درآمد کیا جائے گا۔
اٹلی کی کمپنی سے درآمد کیا جانے والا واحد ایل این جی کارگو جنوری 2026 میں آئے گا، 2027 میں اٹلی کی کمپنی سے خریدے جانے والے 12 میں سے 10 کارگوز منسوخ کردیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قطر اور اٹلی کی کمپنی سے ایل این جی خریداری کے طویل مدتی معاہدے ہیں، یہ منسوخی ایل این جی خریداری کے طویل معاہدوں کے تحت آنے والے کارگوز کے لیے کی گئی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ متعلقہ عالمی کمپنیوں کے ایل این جی کارگوز کی منسوخی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔
اٹلی کی کمپنی کا پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے ساتھ کارگوز سپلائی کا 15سال کامعاہدہ ہے، قطر کی کمپنی کا ایل این جی کارگوز کی فراہمی کا پی ایس او کے ساتھ طویل مدتی معاہدہ ہے، پاکستان طویل مدتی معاہدوں کے تحت ہر ماہ 10ایل این جی کارگوز درآمد کرتا ہے۔