کوٹلی، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد کی جماعت اسلامی کے رہنمائوں سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد نے مسلم ہینڈز کوٹلی کے چیئرمین حافظ شفیق سے بھی ملاقات کی اور انہیں دس دسمبر کی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے ایک وفد نے آج جماعت اسلامی ضلع کوٹلی اور مسلم ہینڈز کوٹلی کے رہنمائوں ملاقاتیں کیں۔ ذرائع کے مطابق حریت وفد میں جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ، راجہ خادم حسین شاہین، اعجاز رحمانی، زاہد اشرف، زاہد صفی اور شیخ عبدالماجد شامل تھے۔ ان ملاقاتوں کا مقصد 10 دسمبر کو منائے جانے والے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کوٹلی میں منعقد ہونے والی احتجاجی ریلی میں شرکت کی دعوت دینا اور کشمیر کاز کیلئے ایک مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینا ہے۔ جماعت اسلامی کوٹلی کے رہنمائوں ممتاز احمد ایڈووکیٹ، افتخار احمد بٹ، محمد فیاض بٹ اور مشتاق نواز نے کشمیر کاز کے حوالے سے حریت کانفرنس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے 10 دسمبر کی احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد نے مسلم ہینڈز کوٹلی کے چیئرمین حافظ شفیق سے بھی ملاقات کی اور انہیں دس دسمبر کی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ حریت وفد نے گلپور کوٹلی مہاجر کیمپ کا بھی دورہ کیا۔ کیمپ کے عہدیداروں اور مہاجرین نے دس دسمبر کی ریلی میں شرکت اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے محکوم لوگوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔ حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نہتے لوگوں پر وحشیانہ بھارتی مظالم کے خلاف اپنا احتجاج درج کرانے کیلئے دس دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن پر کوٹلی میں ایک بڑی احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ ریلی میں شرکت کشمیر شاخ کے کوٹلی کے دسمبر کی وفد نے
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔