data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (بزنس رپورٹر) جرمن اماراتی مشترکہ کونسل برائے صنعت و تجارت اور جرمن چیمبرز (اے ایچ کے یو اے ای) کے ایک اعلیٰ سطح تجارتی وفد نے پاکستان کے لیے جرمن چیمبرز کے کنٹری ریپریزنٹیٹو فلوریان والٹرکی قیادت میں سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کا دورہ کیا جس کا مقصد پاکستان اور جرمنی کے درمیان صنعتی تعاون، کاروباری ترقی اور مشترکہ منصوبوں کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔ جرمن تجارتی وفد نے سائٹ ایسوسی ایشن کے ممبرز صنعتکاروں سے بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں کیں اور دوطرفہ تجارتی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا۔وفد میں مختلف شعبوں کے نمائندے شامل تھے جن میں ریٹیل و سپلائی چین (ٹیکسٹائل)، انڈسٹریل آٹومیشن، الیکٹریکل انجینئرنگ، ٹیسٹنگ، انسپیکشن و سرٹیفکیشن، کلین انرجی سلوشنز، اسپیشیلٹی کیمیکلز، مینجمنٹ کنسلٹنسی، الیکٹرانکس و کمیونی کیشن ٹیکنالوجی، سیکیورٹی ٹیکنالوجی، اسمارٹ کارڈز اور ڈائیورسفائیڈ ٹریڈنگ و انویسٹمنٹ شامل ہیں۔اجلاس میں سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر احمد عظیم علوی، چیف کوآرڈینٹر سلیم پاریکھ، سینئر نائب صدر خالد ریاض، نائب صدر محمد ریاض ڈیڈھی،سابق چیئرمین طارق یوسف، سابق صدور عبدالرشید، کامران عربی، سابق سینئر نائب صدر عبدالقادر بلوانی، سابق نائب صدر محمد حسین موسانی، ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین اور کئی معروف صنعتوں کے سی ای اوز بھی موجود تھے۔صدر سائٹ ایسوسی ایشن احمد عظیم علوی نے مہمانوں کا پرتباک خیرمقدم کرتے ہوئے سائٹ انڈسٹریل ایریا اور ایسوسی ایشن کا تعارف پیش کیا۔ انہوں نے بتایاکہ سائٹ ایسوسی ایشن صنعتوں کو درپیش مسائل کے حل کے لییمربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کرتی ہے۔ سینئر نائب صدر خالد ریاض اور نائب صدر محمد ریاض ڈیڈھی نے اپنے خطاب میں امید ظاہر کی کہ وفد کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان کاروباری روابط کے فروغ کا باعث بنے گا۔چیف کوآرڈینٹر سلیم پاریکھ نے جرمن تجارتی وفد کے دورے کو سراہتے ہوئے کہا کہ بی ٹو بی ملاقاتیں دونوں ملکوں کے صنعتکاروں کو کاروباری روابط بڑھانے کا موقع فراہم کریں گی۔ بین الاقوامی تعلقات و سفارتی امور کے چیئرمین جنید الرحمان نے کہا کہ یہ ایک اعلیٰ سطح کثیر شعبہ جاتی وفد ہے جو صنعتی اشتراک، سرمایہ کاری اور شراکت داری کے امکانات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ایسوسی ایشن کے اراکین نے جرمن تاجروں سے بی ٹو بی ملاقاتوں میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور بڑی تعداد میں اجلاس میں شرکت کی۔ وفد کو ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک معلوماتی ویڈیو پریزنٹیشن بھی دکھائی گئی۔

کامرس رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سائٹ ایسوسی ایشن

پڑھیں:

ملتان ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے اراکین مطالبات کی عدم منظوری پر سراپا احتجاج ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • بھاری جرمانوں کے خلاف آج پنجاب میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا اعلان
  • کل پورے پاکستان کی سٹرکوں پر گاڑیاں نظر نہیں آئیں گئی؛ صدر پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن
  • پاکستان اور مصر کا مشترکہ معاشی لائحہ عمل پر اتفاق
  • حریت وفد کی بار ایسوسی ایشن کوٹلی کی قیادت سے ملاقات
  • ملتان ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے اراکین مطالبات کی عدم منظوری پر سراپا احتجاج ہیں
  • حیدرآباد: سائٹ ایسوسی ایشن حیدرآباد کے دفتر میں سندھ کی ثقافتی دن پر تقریب کے دوران چیئرمین عبدالرحمن راجپوت مہمانوں کو اجرک کا تحفہ پیش کررہے ہیں
  • محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، غیر قانونی امیگریشن، منشیات کی روک تھام کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق
  •  فلور مل ایسوسی ایشن کے تمام ذمہ داران ان کی قیادت میں متحد ہیں، نواب لیاقت علی خان 
  • سونے کی قیمت میں ایک روز اضافے کے بعد سینکڑوں روپے کی کمی
  • جرمنی میں کم از کم اجرت پر کام کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ