سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلی نے آٹے اور گندم کی آزادانہ ترسیل کے لیے پنجاب حکومت کو خط لکھنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو آٹے اور گندم کی ترسیل روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ اور خط کا مقصد دونوں صوبوں کے درمیان آٹے اور گندم کی آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے۔سہیل آفریدی نے عوام کو سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے صوبے بھر میں تمام گوداموں کی فوری رجسٹریشن کے احکامات جاری کر دیئے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا کو صوبے میں گندم اور چینی کے دستیاب ذخائر اور نرخوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، غزہ سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، غزہ سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو شمالی وزیرستان، فتنہ الخوارج کی درندگی، بھتہ نہ دینے پر 6افراد کو گاڑی میں جلا دیا بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات بارے تمام کیسز لارجر بینچ میں سماعت کیلئے مقرر چھبیسویں ترمیم کیس، کان اور آنکھیں بند کرکے کسی کو ریلیف نہیں دے سکتے، جج سپریم کورٹ حکومت کا زرعی اور صنعتی صارفین کیلئے طویل مدتی ریلیف، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان پاکستان نیوی کا اسمگلنگ کیخلاف شاندار آپریشن، 972ملین ڈالرز مالیت کی منشیات ضبطCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی
پڑھیں:
‘اپنی گاڑیاں واپس لے لو’، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاق کو یہ پیغام کیوں دیا؟
نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے دی گئی ناقص بلٹ پروف گاڑیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ خیبر پختونخوا پولیس کی تضحیک ہے، اس لیے انہیں واپس کیا جائے۔۔
نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت پہلا باضابطہ اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں گڈ گورننس روڈ میپ، امن و امان اور انسداد بدعنوانی سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انتظامی سیکرٹریز، اور پولیس کے اعلی حکام شریک ہوئے جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پوچھے بغیر کوئی کام نہیں کروں گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی
بریفنگ میں بتایا گیا کہ گڈ گورننس روڈ میپ پبلک سروس ڈیلیوری، امن و امان اور معیشت کے 3 بڑے شعبوں پر مرکوز ہے، جو پی ٹی آئی کے وژن اور منشور کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔
وزیر اعلی سہیل آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات میں خیبر پختونخوا کے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی، تاہم صوبے کی بیوروکریسی اور پولیس نے دباؤ کے باوجود عوامی مینڈیٹ کا تحفظ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جن سرکاری اہلکاروں نے عوام کے ساتھ کھڑے ہو کر ایمانداری کا مظاہرہ کیا، انہیں ریوارڈ دیا جائے گا جبکہ عوامی مینڈیٹ کے خلاف جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے اور عمران خان پارٹی کے تاحیات چیئرمین ہیں، اس لیے پارٹی ایجنڈے پر عملدرآمد ہر سرکاری ادارے کی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل ہوگا اور کسی بھی اہلکار کو عوامی خدمت میں ناکامی کی صورت میں عہدے پر برقرار نہیں رکھا جائے گا۔
پشاور اور ضم اضلاع کے لیے اہم اعلاناتوزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ روایتی طرزِ حکومت کے قائل نہیں بلکہ عملی تبدیلی لانے کے خواہاں ہیں تاکہ عوام کو حقیقی تبدیلی کا احساس ہو۔ انہوں نے ضم شدہ اضلاع کے لیے ٹرائبل میڈیکل کالج، ٹرائبل یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز، سیف سٹی پراجیکٹ اور ہر تحصیل میں پلے گراونڈز کے قیام کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیے عوام کا نمائندہ ہوں، عمران خان سے ملنے دیا جائے، سہیل آفریدی کا چیف جسٹس کو خط
انہوں نے شہید ارشد شریف کے نام سے یونیورسٹی آف انویسٹیگیٹیو اینڈ ماڈرن جرنلزم کے قیام اور پشاور شہر کی بحالی کے لیے ’ریوائیول پلان‘ بنانے کا بھی اعلان کیا۔
وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ ای پیڈ سسٹم کو ای ٹینڈرنگ سے منسلک کیا جائے، جبکہ امتحانی نظام میں رٹہ کلچر کے خاتمے کے لیے کانسیپچوئل ایگزامینیشن سسٹم متعارف کرایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پوسٹنگ اور ٹرانسفرز میں میرٹ سے انحراف یا سفارش کلچر برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ایم پی او کے تحت گرفتاریوں پر پابندیسہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے میں 3MPO کے تحت کسی بھی سیاسی شخصیت کو گرفتار نہیں کیا جائے گا، آزادی اظہار رائے ہر شہری کا بنیادی آئینی حق ہے، اور سیاسی انتقام پر مبنی ایف آئی آرز ختم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنائے، جیلوں میں قیدیوں پر تشدد ناقابل قبول ہے، اور کے پی پولیس کو پنجاب پولیس جیسا کلچر اختیار نہیں کرنے دیا جائے گا۔
پولیس کے لیے بڑے اعلاناتوزیر اعلیٰ نے پولیس کے لیے جدید اسلحہ اور آلات فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فنڈز میں کسی قسم کی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔ وفاقی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے کو وار آن ٹیرر کے فنڈز سمیت آئینی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے، جس کے باعث امن و امان کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا عہدہ سنبھالتے ہی پہلا نوٹس کس معاملے کا لیا؟
سہیل آفریدی نے وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے دی گئی ناقص بلٹ پروف گاڑیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ کے پی پولیس کی تضحیک ہے، اس لیے انہیں واپس کیا جائے۔
آخر میں وزیر اعلی نے ہدایت دی کہ سابق وزرائے اعلی کو ان کی سکیورٹی بحال کی جائے تاکہ ان کا تحفظ اور عزت یقینی ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خیبر پحتونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی