گورنر فیصل کریم کنڈی کا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دے دیا۔
پشاور سے جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قیام امن کےلیے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جرگہ بنا رہے ہیں، تو وہ پہلے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے لیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی جرگے میں اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو شامل کریں۔
گورنر خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کو جلد اندازہ ہوجائے گا کہ علی امین گنڈاپور نے کہاں غلطیاں کی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بریفنگ دی جا رہی ہے، چند دنوں میں سب کچھ واضح ہو جائے گا اور وزیراعلیٰ بہتری لائیں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جہاں بھی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو گورنر ہاؤس یا اپوزیشن کی مدد کی ضرورت پڑی تو ہم مثبت ردعمل دیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی خیبر پختونخوا سہیل ا فریدی کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا فیصلہ انتہائی قابل افسوس ہے، طلال چوہدری
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری : فائل فوٹووزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی جانب سے بُلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کے فیصلے کو افسوسناک قرار دے دیا۔
اپنے بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ عالمی معیار کی گاڑیاں دہشتگردی کے خلاف جنگ کیلئے فراہم کی ہیں، خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس جوانوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان کی بچگانہ سوچ نے افسروں اور جوانوں کے لیے خطرات بڑھا دیے ہیں، خیبر پختونخوا کی پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات میں عوام کے ساتھ کھڑے ہونے والے سرکاری حکام کو ریوارڈ دیں گے،
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا حکومت کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنا چاہتی ہے، بلٹ پروف گاڑیاں پولیس جوانوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے دی گئیں، وفاقی حکومت 600 ارب روپے سے زیادہ خیبر پختونخوا حکومت کو دے چکی ہے، صوبائی حکومت آج تک 600 ارب روپے کا حساب نہیں دے سکی۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کیلئے عالمی معیار کی بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی گئیں، سیکیورٹی فورسز کے جوان پہلے ہی ایسی گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔