فیصل کریم کنڈی کی محسن نقوی کے گھر آمد، ملکی مختلف اْمور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔صوبائی دارالحکومت میں فیصل کریم کنڈی نے محسن نقوی سے
اْن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتِ حال، دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کیخلاف جاری آپریشن، پاک افغان موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے دورانِ گفتگو پولیس ٹریننگ سنٹر و نادرا آفس ڈی آئی خان پر دہشت گردانہ حملہ میں شہداء پولیس کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اورپولیس ٹریننگ سنٹر، نادرا آفس ڈی آئی خان کی متاثرہ عمارت کی ازسر نو بحالی پر بھی اتفاق کیا۔فیصل کریم کنڈی کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام امن کے داعی ہیں، صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے قیام امن ناگزیر ہے، ملک و قوم کے دشمن دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ناگزیر ہے۔گفتگو کے آخر میں محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی محسن نقوی
پڑھیں:
کوئٹہ، علامہ آصف حسینی کی مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے ملاقات، بلدیاتی انتخابات پر گفتگو
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مختلف سیاسی امور اور کوئٹہ میں آئندہ ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی مرکز کے سربراہ علامہ محمد آصف حسینی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے رہنماء و سابق ڈپٹی میئر کوئٹہ حاجی یونس بلوچ نے ملاقات کی۔ جس میں کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات پر بحث ہوئی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماء نور اللہ لہڑی، ملک مصلح الدین مینگل، چوہدری شبیر، شاکر محمد حسنی و دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مختلف سیاسی امور و آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ قومی مرکز کی جانب سے بھی بلدیاتی انتخابات کے لئے تین امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔ قومی مرکز کی جانب سے تاحال ان سے متعلق کسی اہم فیصلے کا اعلان نہیں ہوا ہے۔