ملک و قوم کے دشمن دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ناگزیر ہے، گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
ملک و قوم کے دشمن دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ناگزیر ہے، گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں ترقی اور خوش حالی کے لیے قیام امن ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک و قوم کے دشمن دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ناگزیر ہے۔گورنر خیبرپختونخوا کے پریس سیکریٹری کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی، جس میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورت حال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں صوبے کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کے خلاف جاری آپریشن، پاک-افغان صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی اور خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف مثر کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔گورنر خیبرپختونخوا اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے پولیس ٹریننگ سینٹر اور نادرا آفس ڈی آئی خان پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں پولیس ٹریننگ سینٹر اور نادرا آفس ڈی آئی خان کی متاثرہ عمارت کی ازسر نو بحالی پر بھی گفتگو کی گئی۔گورنر خبیرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام امن کے داعی ہیں، خیبرپختونخوا کی ترقی و خوش حالی کے لیے قیام امن ناگزیر ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ملک و قوم کے دشمن دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ناگزیر ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی حکومت نے گندم پالیسی 26-2025 کی منظوری دیدی،کسانوں کو مناسب قیمت دینے کا فیصلہ وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 26-2025 کی منظوری دیدی،کسانوں کو مناسب قیمت دینے کا فیصلہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی کی تاریخ تبدیل، 30اکتوبر کی جگہ17نومبر کو ہو گی خیبر پختونخوا میں 12سال سے موجود تبدیلی کی حکومت صرف تباہی لائی ہے، حافظ نعیم آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ قوم کے شہیدوں تمہیں سلام جاری بالاج قتل کیس میں اہم پیشرفت، طیفی بٹ کی ہلاکت کے بعد گوگی بٹ پولیس کو مطلوب، فائل سی سی ڈی کے حوالے اسلامی ممالک کا اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے، سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ملک و قوم کے دشمن دہشت آپریشن ناگزیر ہے خیبرپختونخوا کے فیصل کریم کنڈی دہشت گردوں کے گردوں کے خلاف کے لیے
پڑھیں:
زہری میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن درست ثابت، مقامی لوگوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کا کردار تسلیم
بلوچستان کے پرامن علاقے زہری نے رواں سال جنوری میں اچانک پرتشدد واقعات کا سامنا کیا، جب بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشتگردوں نے بینکوں پر حملے کیے، دکانیں لوٹیں اور مقامی آبادی سے بھتہ وصول کیا۔ عوام کی فوری اپیل پر پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر مبنی محدود اور ہدفی آپریشن شروع کیا تاکہ علاقے کو دہشتگرد عناصر سے پاک کر کے امن و تحفظ بحال کیا جا سکے۔
ابتدائی طور پر بعض حلقوں نے سوشل میڈیا پر جعلی تصاویر اور گمراہ کن دعوے پھیلائے، تاہم مقامی ذرائع نے تصدیق کی کہ کارروائی صرف دہشتگردوں کے خلاف کی گئی تھی اور عام شہریوں یا املاک کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردی کرنے والا فتنہ الہند کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز کے مطابق یہ آپریشن مقامی آبادی کی درخواست پر کیا گیا، جس کا مقصد بھتہ خوری، تخریب کاری اور شہریوں کے خلاف تشدد میں ملوث عناصر کا خاتمہ تھا۔ کارروائیاں انتہائی درستگی اور احتیاط کے ساتھ انجام دی گئیں تاکہ علاقے کے مکینوں، کاروباروں اور تعلیمی سرگرمیوں کو کوئی نقصان نہ ہو۔
فورسز کا کہنا ہے کہ زہری میں کسی بھی شہری کو نقل مکانی پر مجبور نہیں کیا گیا، تمام کارروائیاں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کی گئیں اور عوامی تحفظ کو ہر مرحلے میں مقدم رکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی غلط اطلاعات اور مبالغہ آمیز پروپیگنڈا کے برعکس اسپتالوں کے ریکارڈ یا کسی میڈیکل شواہد میں کسی بڑے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔
ماہرین کے مطابق یہ پروپیگنڈا مہم دراصل ایک منظم سازش کا حصہ تھی، جس کا مقصد بداعتمادی اور انتشار پیدا کرنا تھا۔
آج زہری کی سڑکیں کھلی ہیں، بازار آباد ہیں اور بچے خوف کے بغیر اسکول جا رہے ہیں۔ مقامی برادری نے امن کی بحالی میں سیکیورٹی فورسز کے کردار کو تسلیم کیا ہے۔ اب عوام اور ریاست کے درمیان اعتماد اور تعاون کے باعث علاقے میں ایک نیا پُرامن اور خوشحال ماحول پروان چڑھ رہا ہے۔
حکومتِ پاکستان بلوچستان ڈیویلپمنٹ پیکیج کے تحت زہری سمیت صوبے میں تعلیم، صحت، سڑکوں اور روزگار کے منصوبوں میں مسلسل سرمایہ کاری کر رہی ہے۔
نئے اسکولوں، کلینکس اور کاروباری مراکز کی تعمیر سے یہ واضح پیغام ملتا ہے کہ امن کو مضبوط کرنے کا بہترین ذریعہ ترقی ہے، ہتھیار نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، صدر و وزیراعظم کا خراج تحسین
زہری کے نوجوان اب کتابوں اور تعلیم کو ترجیح دے رہے ہیں، اور ان کی توجہ ایک بہتر مستقبل کی تشکیل پر ہے۔ علاقے میں پروپیگنڈے کے ذریعے انتشار پھیلانے کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ مقامی آبادی اب غلط بیانیوں سے متاثر ہونے کے بجائے ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔
زہری کا سفر غیر یقینی سے امن کی طرف حوصلے اور امید کی علامت بن چکا ہے۔ یہاں کے عوام نے خوف کے بجائے امید اور ترقی کو اپنا شعار بنا لیا ہے۔ زہری کی کامیابی کا پیمانہ لڑائیوں نہیں بلکہ بحال شدہ زندگیوں، محفوظ دلوں اور روشن دنوں میں دیکھا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلوچستان بی ایل اے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن زہری وی نیوز