خیبرپختونخوا پولیس کا پہلا اسنائپر اسکواڈ تیار
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
خیبرپختونخوا پولیس نے بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیشِ نظر پہلا اسنائپر اسکواڈ تیار کرلیا۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق اسکواڈ کو جدید تربیت، جدید ترین اسلحہ اور تھرمل امیجنگ ڈیوائسز سے لیس کیا گیا ہے۔
سی پی او کے مطابق ہر اسکواڈ میں 10 اہلکار شامل ہوں گے جنہیں دور فاصلے پر چھپے دشمن کو نشانہ بنانے کی خصوصی تربیت دی گئی ہے۔
یہ فورس ابتدائی طور پر جنوبی اضلاع، مالاکنڈ ڈویژن اور سرحدی علاقوں میں تعینات کی جائے گی تاکہ دہشت گردی کے خطرات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جاسکے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ایلیٹ فورس کے اسنائپر اسکواڈ کو تین ماہ کی جدید اسنائپر ٹریننگ دی گئی ہے، جبکہ موسمِ سرما میں اہلکاروں کو تھرمل امیجنگ ڈیوائسز بھی فراہم کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اگر کوئی ہمارے اوپر حملہ کرے گا تو اس کا ادھار نہیں رکھیں گے، رانا ثنا اللّٰہ
فائل فوٹوپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ ہماری پالیسی بڑی واضح ہے کہ ہم کسی پر حملہ آور نہیں ہوں گے، اگر کوئی ہمارے اوپر حملہ کرے گا تو اس کا ادھار نہیں رکھیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سیاست کو فروغ دینے والی جماعت ہے، مسلم لیگ ن کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کی حامی نہیں رہی، پنجاب حکومت نے وفاق کو ایک مذہبی جماعت پر پابندی کی درخواست کردی ہے، وفاقی کابینہ پنجاب حکومت کی درخواست پر فیصلہ کرے گی۔
رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ ایک طرف وہ ہمارے لوگوں کو شہید کریں اور دوسری طرف مذاکرات کریں، ہمارا مطالبہ ہی یہی ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیاں بند کریں، دہشت گردی کی کارروائیاں پہلے بند کی جائیں پھر بات ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے 40 سال سے دہشت گردوں سے مذاکرات ہی ہوتے آئے ہیں اور کیا نتیجہ نکلا ہے، دہشت گردی کسی طور پر قابلِ قبول نہیں، گڈ اور بیڈ طالبان کی تھیوری بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہم نے افغانستان کا ہمیشہ ساتھ دیا، انتہائی افسوس ہے کہ اس طرف سے ہمیشہ تکلیف ملتی رہی، ہم مزید اپنے پیاروں کے اور افسروں کے جنازے نہیں اٹھا سکتے۔