وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری : فائل فوٹو 

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی جانب سے بُلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کے فیصلے کو افسوسناک قرار دے دیا۔

 اپنے بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ عالمی معیار کی گاڑیاں دہشتگردی کے خلاف جنگ کیلئے فراہم کی ہیں، خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس جوانوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان کی بچگانہ سوچ نے افسروں اور جوانوں کے لیے خطرات بڑھا دیے ہیں، خیبر پختونخوا کی پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

وفاق نے پولیس کو ناقص گاڑیاں دیں، انہیں واپس کیا جائے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

سہیل آفریدی نے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات میں عوام کے ساتھ کھڑے ہونے والے سرکاری حکام کو ریوارڈ دیں گے،

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا حکومت کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنا چاہتی ہے، بلٹ پروف گاڑیاں پولیس جوانوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے دی گئیں، وفاقی حکومت 600 ارب روپے سے زیادہ خیبر پختونخوا حکومت کو دے چکی ہے، صوبائی حکومت آج تک 600 ارب روپے کا حساب نہیں دے سکی۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کیلئے عالمی معیار کی بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی گئیں، سیکیورٹی فورسز کے جوان پہلے ہی ایسی گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا طلال چوہدری سہیل آفریدی نے کہا کہ

پڑھیں:

بلٹ پروف گاڑیاں ناقص، خیبرپختونخوا پولیس کی توہین ہے: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے صوبائی پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیوں کو ناقص اور پرانی قرار دیتے ہوئے واپس کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خیبرپختونخوا پولیس کی تضحیک ہے۔
اپنے پہلے باضابطہ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے گڈ گورننس روڈ میپ پر بریفنگ لی اور پولیس و بیوروکریسی کو عوامی مینڈیٹ کے تحفظ پر سراہا۔ انہوں نے 8 فروری کے انتخابات میں عوام کا ساتھ نہ دینے والے سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی دی۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ امن و امان ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، پولیس کو فنڈز، جدید اسلحہ اور سہولیات دی جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث صوبے میں دہشتگردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے، ہمیں اپنے آئینی فنڈز بروقت دیے جائیں تاکہ مؤثر کارروائی ممکن ہو۔
انہوں نے سیاسی انتقام، جھوٹی ایف آئی آرز، اور جیلوں میں تشدد پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا، ساتھ ہی سرکاری اداروں میں سفارش کلچر اور کرپشن کے خاتمے کا عزم بھی دہرایا۔
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ وہ روایتی طرزِ حکمرانی سے ہٹ کر شفاف، میرٹ پر مبنی اور عوامی خدمت پر مبنی نظام لانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کے پی حکومت نے پولیس کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، طلال چوہدری کا سخت ردعمل
  • طلال چوہدری نے کے پی حکومت کی جانب سے بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کا فیصلہ بچگانہ قرار دیدیا
  • سہیل آفریدی کی  بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنےکی ہدایت
  • بلٹ پروف گاڑیاں ناقص، خیبرپختونخوا پولیس کی توہین ہے: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • وفاق نے پولیس کو ناقص گاڑیاں دیں، انہیں واپس کیا جائے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
  • نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت پہلا باضابطہ اجلاس
  • بند کمروں میں کیے گئے فیصلے عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دینگے، سہیل آفریدی
  • سہیل آفریدی کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں، بلیک میلنگ کی سیاست نہیں چلے گی، طلال چوہدری
  • طلال چوہدری کا سہیل آفریدی کو مشورہ