data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بیجنگ (اے پی پی) چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔شنہوا نیوز کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے پیر کو کہا کہ چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے۔چینی وزارت خارجہ کیترجمان نے روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران جنگ بندی کے معاہدے پر اپنے تبصرے میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے روایتی دوست ہمسایہ اور ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں جنہیں دور نہیں کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے اور متعلقہ ممالک کے تعاون کو سراہتا ہے،چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان اپنے اختلافات کو دور کرنے، ایک جامع اور دیرپا جنگ بندی کے حصول اور دونوں ممالک اور خطے کے امن و استحکام کے مشترکہ تحفظ کے لیے مسلسل بات چیت اور مشاورت کی مخلصانہ امید کرتا ہے اور اس کی حمایت کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو بہتر بنانے اور آگے بڑھانے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

خبر ایجنسی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان، افغانستان امن مذاکرات بغیر پیشرفت ختم ،  سیز فائر برقرار رکھنے پر اتفاق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں ہونے والا امن مذاکرات کا تیسرا دور کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا، دونوں ممالک نے سرحدی کشیدگی کم رکھنے اور سیز فائر برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے،  مذاکرات کی میزبانی سعودی عرب، ترکیہ اور قطر نے مشترکہ طور پر کی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد اور کابل کے درمیان حالیہ مذاکرات میں فریقین اپنے بنیادی تحفظات پر کوئی ٹھوس پیش رفت حاصل نہ کر سکے مگر کشیدہ ماحول کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے موجودہ جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر رضامند ہوگئے،  اجلاس کو گزشتہ ادوار کا تسلسل قرار دیا گیا، جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست بات چیت کو جاری رکھنا تھا۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں سرحدی سیکیورٹی، عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر بھی بات ہوئی، تاہم کسی نئے معاہدے یا عملی فریم ورک پر اتفاق نہیں ہو سکا۔

مذاکرات کی میزبانی کرنے والے سعودی عرب، قطر اور ترکیہ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور افغانستان رابطوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے تاکہ خطے میں استحکام اور سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

یاد رہے کہ اکتوبر میں پاک افغان سرحد پر شدید کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی تھی جب افغانستان کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی اور فائرنگ کے واقعات ہوئے۔ پاکستان نے اس کا بھرپور جواب دیتے ہوئے متعدد ٹھکانے نشانہ بنائے اور افغان طالبان کے کئی اہلکاروں کو ہلاک کیا تھا،  اس واقعے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ مزید بڑھ گیا تھا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • غزہ، لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی،7افراد شہید، 4عمارتیں تباہ
  • غزہ جنگ بندی: اسرائیل کا معاہدے کے باوجود دفاعی بجٹ بڑھانے کا اعلان
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں مذاکرات، دفتر خارجہ کا لاعلمی کا اظہار
  • دفتر خارجہ کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں مذاکرات سے لاعلمی کا اظہار 
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم، جنگ بندی برقرار
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق
  • پاکستان، افغانستان امن مذاکرات بغیر پیشرفت ختم ،  سیز فائر برقرار رکھنے پر اتفاق
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں امن مذاکرات بے نتیجہ ختم
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن مذاکرات پھر بے نتیجہ ختم، رائٹرز کا دعویٰ
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں ہونیوالے مذاکرات بے نتیجہ ختم، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق