تاجر برادری کو کوئی بھی سہولیات میسر نہیں ،حاجی غلام شبیربھٹو
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر(نمائندہ جسارت)سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدرحاجی محمد جاویدمیمن، سرپرست اعلیٰ حاجی غلام شبیر بھٹونے کہا ہے کہ ملک سے غربت، بیروزگاری کے خاتمے میں چھوٹے تاجر حکومت کا ہاتھ بٹا رہے ہیں ، لیکن بدقسمتی سے ملکی ترقی، خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والی تاجر برادری کو حکومت کی جانب سے کوئی بھی سہولیات اور مراعات نہیں، ملک میں بڑھتی ہوئی غربت، مہنگائی، بیروزگاری نے جہاں عام آدمی کا جینا مشکل سے مشکل تر بنا دیا ہے وہی پر چھوٹے تاجر بھی شدید پریشانیوں اور دشواریوں میں مبتلا ہیں ٹیکس ادا کرنیوالے تاجروں پر مختلف حیلے بہانوں سے نت نئے ٹیکسز کا نفاذ، بجلی،گیس، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث تجارتی سرگرمیوںپر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنے شاہانہ اخراجات اورعیاشیوںکا خاتمہ کر کے صنعت و تجارت اور کاروبار کو فروغ دیں جس سے ملک سے غربت مہنگائی، بیروزگاری کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی اور عام آدمی کو ریلیف بھی حاصل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے سکھر اسمال ٹریڈرز کے جنرل سیکریٹری، انجمن تاجران نشتر روڈ کے صدر محمد عامر فاروقی کی بندر روڈ پر نئی دکان سٹی سیل بازار کے افتتاح کے موقع پر تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ افتتاحی تقریب میں سکھر اسمال ٹریڈز کے رہنمائوں ،عبدالقادر شیوانی، بابو فاروقی، محمد منیر میمن،محبوب صدیقی، عبدالباری انصاری، طارق علی میرانی، محمد رضوان قادری، اعظم آرائیں، نثار خان، ڈاکٹر سعید اعوان، ذاکر خان، محمد منیر بھٹی، شاہد مگسی، محمد عامر سجاد، امان اللہ بھٹی، محمد ندیم میمن، سید عمیر شاہ، محمد زاہد،انجمن تاجران نشتر روڈ کے احسان ملک، انیس شمسی،مناف میمن، عاصم فاروقی، نسیم فاروقی، عمر دین سمیت تاجر برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔افتتاحی تقریب کے موقع پر محمد عامر فاروقی کی جانب سے حاجی محمد جاوید میمن ، حاجی غلام شبیر بھٹو ودیگر مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا گیا اور سندھ کا روایتی تحفہ اجرکیں بھی پیش کیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد جاوید میمن ، حاجی غلام شبیر بھٹو و دیگر کا مزیدکہنا تھا کہ حکومت تاجروں کے مسائل و مشکلات کے خاتمے کیلئے سنجیدگی سے غور کرے اور تاجر برادری کی مشاورت سے ہی آسان اور سہل ٹیکس نظام متعارف کرائے تاکہ سسکتی معیشت کو سہارا دیکر صنعت و تجار ت اور کاروبار کو فروغ دیا جاسکے اور وطن عزیز ترقی کی منازل طے کرسکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تاجر برادری حاجی غلام
پڑھیں:
امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے خاتمے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ اطلاعات درست نہیں ہیں کہ ایران اور امریکا نے چند روز قبل ایک دوسرے سے بات چیت بند کردی ہے۔
ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور گفتگو کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور آج بھی بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان مذاکرات کا انجام کیا ہوگا، اس حوالے سے کوئی کچھ نہیں جانتا، تاہم ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کسی نہ کسی صورت ایک معاہدہ کیا جائے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران گزشتہ 47 برس سے اسی طرز پر معاملات چلا رہا ہے اور یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی بدستور برقرار ہے، اور پاکستان دونوں ممالک میں معاہدہ کرانے کے لیے بھرپور سفارتکاری کررہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا ایران مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدہ وی نیوز