فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان اہم ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ کی صورتحال اور اسرائیلی جارحیت پر تشویش کا اظہار کیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے غزہ سےاسرائیلی فوج کے مکمل انخلا اورفلسطینی عوام کی تکالیف کے فوری خاتمے پر زور دیا۔ عرب نیوز کے مطابق بات چیت میں باہمی تعاون، مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام، اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دو ریاستی حل ہی خطے میں پائیدار اور منصفانہ امن کی جانب مؤثر پیش رفت کا واحد راستہ ہے، اور اس کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاک فضائیہ کے طیاروں کی بغیر رُکے پاکستان سے آذربائیجان تک مسلسل پرواز کامیابی سے مکمل

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاک فضائیہ کا دستہ ماہر فضائی اور زمینی عملے کے ہمراہ آذربائیجان پہنچ گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کا دستہ دوطرفہ فضائی مشق ’انڈس شیلڈ الفا‘ میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچا ہے، اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان تعاون کوفروغ دینا ہے۔

پاک فضائیہ کے طیاروں نے اپنی عملی مہارت اور غیر معمولی برداشت کا مظاہرہ کیا، پاک فضائیہ کے طیاروں نے بغیر رُکے پاکستان سے آذربائیجان تک مسلسل پرواز کامیابی سے مکمل کی، پرواز کے دوران ہوا میں ایندھن بھرنے کا عمل نہایت مہارت سے انجام دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پرواز کے دوران ایندھن بھرنے کا کام پاک فضائیہ کے اپنے آئی ایل 78 ایریل ٹینکر نے مکمل کیا، یہ پاک فضائیہ کے عملے کی پیشہ ورانہ مہارت اور عالمی سطح پر طویل مشن انجام دینے کی تیاری کا مظاہرہ تھا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مشق ’انڈس شیلڈ الفا‘ کا مقصد باہمی سمجھ بوجھ اور حربی ہم آہنگی بڑھانا ہے، دونوں برادر فضائی افواج کے درمیان مؤثر تعاون مزید مضبوط بنایا جاسکے گا، یہ مشق جدید فضائی جنگی حکمتِ عملی اور مشترکہ منصوبہ بندی پر مرکوز رہے گی۔

مشق کو بدلتی ٹیکنالوجی اور ارتقائی فضائی طاقت کے تقاضوں کے مطابق ڈھالا گیا ہے، مشق عملی تجربات کے تبادلے اور فضائی دفاعی چیلنجز کیخلاف مشترکہ ردعمل مضبوط بنانے کا ذریعہ ثابت ہوگی، یہ مشق پاک فضائیہ کے عزم اور مسلسل ارتقا کی واضح علامت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق جدید جنگی تقاضوں کے مطابق خود کو ڈھالنے کی صلاحیت ظاہر کرتی ہے، پاک فضائیہ نے ہر فضائی شعبے میں بہترین کارکردگی کی روایت قائم رکھی، یہ مشق پاک فضائیہ کےجدید جنگی تقاضوں کے ساتھ مسلسل ہم آہنگی کو ظاہر کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کو اس کی ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کیا جائے ، چیئرمین سی ڈی اے
  • طورخم بارڈر پر تجارتی راہداری کی بحالی کی تیاریاں مکمل
  • اسلامی ممالک کا اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے، سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی
  • پاک فضائیہ کے طیاروں کی بغیر رُکے پاکستان سے آذربائیجان تک مسلسل پرواز کامیابی سے مکمل
  •  وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کا ٹیلیفونک رابطہ: پاک-ملائیشیا تعلقات مزید مضبوط، غزہ امن اور افغان امن پر تبادلہ خیال
  • وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملائیشیا کے ہم منصب انور ابراہیم کا ٹیلیفونک رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر گفتگو
  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے دو طرفہ تعاون مزید مضبوط ہوگا؛ صدرِ مملکت
  • وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈے پر عملدرآمد، 32 جونیئر سائیکالوجسٹس کی تربیت مکمل
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ ملاقات کے دوران محو گفتگو ہیں