ایرانی قونصل جنرل کی لاہور چیمبر آمد، تجارتی حجم میں اضافے پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمان سہگل نے کہا کہ لاہور چیمبر ایران کو اہم تجارتی شرکت دار سمجھتا ہے، ایران کیساتھ تجارتی حجم جو ہونا چاہیئے وہ نہیں ہے، اس کو مزید وسعت دیں گے۔ ایرانی قونصل جنرل نے کہا پاکستان کے ساتھ ہماری مذہبی، ثقافتی اور تجارت سمیت ہر شعبے میں مضبوط تعلقات ہیں۔ پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت ہر منصوبے اور شعبے میں وسعت لانے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے دورے کے موقع پر سینیئر عہدیداران سے تصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر چیمبر فہیم الرحمان سہگل، سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ، نائب صدر خرم لودھی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں پرانے تعلقات ہیں، ایران کیساتھ ہر شعبے میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمان سہگل نے کہا کہ لاہور چیمبر ایران کو اہم تجارتی شرکت دار سمجھتا ہے، ایران کیساتھ تجارتی حجم جو ہونا چاہیئے وہ نہیں ہے، اس کو مزید وسعت دیں گے۔
ایرانی قونصل جنرل نے کہا پاکستان کے ساتھ ہماری مذہبی، ثقافتی اور تجارت سمیت ہر شعبے میں مضبوط تعلقات ہیں۔ پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت ہر منصوبے اور شعبے میں وسعت لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ پاکستان کو ترجیح دی ہے اور چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان ادائیگیوں کا بھی کوئی میکانزم بنے، تاکہ دونوں جانب سے کاروباری حضرات بہتر انداز میں تجارت کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستانی تاجروں کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کر رہا ہے اور اس میں مزید وسعت بھی لا رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایرانی قونصل جنرل لاہور چیمبر نے کہا کہ سمیت ہر
پڑھیں:
پشاور، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے امریکی قونصل جنرل کی اہم ملاقات
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا منرلز ایکٹ کے تحت مقامی آبادی کو سرمایہ کاری میں اوّلین ترجیح حاصل ہے، مقامی آبادی کو فائدہ پہنچانے والی نجی سرمایہ کاری کی مکمل حوصلہ افزائی کریں گے اور اسے سہولت دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، معدنیات، توانائی اور سکیورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ انسدادِ دہشت گردی اور انسداد منشیات میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ تھامس ایکرٹ کا کہنا تھا کہ تجارتی سفارتکاری امریکی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون ہے، اقتصادی سفارتکاری کے فروغ سے مجموعی امن و استحکام کو تقویت ملے گی۔ معدنیات اور توانائی کی شراکت داری اقتصادی سفارتکاری کو مضبوط کرے گی۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا منرلز ایکٹ کے تحت مقامی آبادی کو سرمایہ کاری میں اوّلین ترجیح حاصل ہے، مقامی آبادی کو فائدہ پہنچانے والی نجی سرمایہ کاری کی مکمل حوصلہ افزائی کریں گے اور اسے سہولت دی جائے گی۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد صوبائی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے، صوبائی حکومت سستی اور صاف توانائی کے لیے چھوٹے پن بجلی گھروں اور ڈیموں پر کام کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نائن الیون کے بعد دہشتگردی کے خلاف جننگ میں خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہوا، اب صوبائی حکومت انفرااسٹرکچر، ادارہ جاتی مضبوطی اور استعداد سازی پر کام کر رہی ہے، ضم شدہ اضلاع میں نایاب معدنی ذخائر سے مقامی آبادی کو براہ راست فائدہ دیا جائے گا۔ اجلاس میں عالمی تجارت کے فروغ کے لیے بزنس اینڈ انویسٹمنٹ روڈ شو کرانے کی تجویز سامنے آئی جبکہ قیمتی و نایاب معدنیات کے لیز ہولڈرز کو روڈ شو میں مدعو کرنے کی تجویز پر بھی غور گیا گیا۔